تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » متحدہ عرب امارات میں جدید خصوصیات کا حامل شناختی کارڈ متعارف
    بین الاقوامی

    متحدہ عرب امارات میں جدید خصوصیات کا حامل شناختی کارڈ متعارف

    adminadminنومبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی:متحدہ عرب امارات نے اپنے رہائشیوں کے لیے جدید خصوصیات کا حامل شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اماراتی شہریوں کا یہ جدید شناختی کارڈ نہ صرف شہریوں کی شناخت کے لیے استعمال ہوگا بلکہ اس کے کئی دیگر اہم اور حیران کن فوائد بھی ہیں۔

    یہ کارڈ ایک الیکٹرانک چپ سے لیس ہے جو کارڈ ہولڈرز کی تمام ضروری معلومات کو مضبوط حصار کے ساتھ محفوظ رکھتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے اس شناختی کارڈ کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی، سفری سہولتیں اور یہاں تک کہ پیٹرول کی خریداری کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

    جدید خصوصیات کے حامل اس شناختی کارڈ سے ملک میں داخل ہونے اور ملک سے باہر جانے کا عمل ای گیٹس کے ذریعے بآسانی انجام دے سکیں گے۔ جس سے امیگریشن کاؤنٹر پر رش کم ہوگا۔

    ایمریٹس آئی ڈی کی مدد سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو دنیا بھر کے کئی مقامات پر ویزا کے بغیر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

    متحدہ عرب امارات میں کچھ پیٹرول اسٹیشنوں پر اس شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے قیمت کی ادائیگی بھی ممکن ہوسکے گی۔ جس کے لیے کارڈ کو Adnoc والیٹ کے ذریعے لنک کرنا ہوگا۔

    اس شناختی کارڈ کی بدولت متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو الگ سے ہیلتھ انشورنس کارڈ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ ہیلتھ کیئر کی تمام معلومات اس کارڈ میں محفوظ ہوگی۔

    اس ’’ایمریٹس آئی ڈی‘‘ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے رہائشی اپنے ویزا کی حیثیت ویب سائٹس پر چیک کر سکتے ہیں۔

    اس شناختی کارڈ کے حامل افراد خود پر عائد سفری پابندیاں بھی چیک کرسکیں گے۔ اگر کسی شخص کو یہ شبہ ہو کہ ان پر سفری پابندی عائد ہے تو وہ اپنی ایمریٹس آئی ڈی کے ذریعے دبئی پولیس کی ایپ یا ICP ویب سائٹ پر جا کر تصدیق کرسکتے ہیں۔

    جدید شناختی کارڈ کی ایک اور خاصیت آن لائن سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کرلینا ہے۔ وزارت داخلہ اور وزارت انسانی وسائل کی خدمات تک آسان اور محفوظ رسائی شامل ہے۔

    اس شناختی کارڈ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کرسکیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف
    Next Article اسلام کی پہلی مسجد ’قبا‘ ،رواں سال تقریباً دو کروڑ عبادت گزاروں نے شرف عبادت حاصل کی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.