تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
    پاکستان

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    adminadminنومبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کل ہونے والے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا کل کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم وہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے احتجاج کی نگرانی کریں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہر حلقے سے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز قافلے کی نگرانی کریں گے۔

    ذرائع پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوابی سے قافلے کی قیادت سنبھالیں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صبح 11 بجے پشاور سے روانہ ہوں گے اور صوابی پہنچیں گے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، اس لیے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی اور بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

    بشریٰ بی بی نے اس سے قبل اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کارکنان کو باہر نکلنے اور احتجاج میں شرکت کا کہا تاہم ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بشریٰ بی بی کی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گی، وہ گھریلو خاتون ہیں اور یہ ہم گزشتہ پانچ روز سے بار بار واضح کرچکے ہیں، احتجاج میں جانے کا نہ بشریٰ بی بی کا پلان تھا نہ ہے اور نہ ہی ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا
    Next Article سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    اوگرا کی جانب سے نومبر کےلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.