واشنگٹن: غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے امریکی ڈاکٹروں، نرسوں کا اہم اقدام، وائٹ ہاؤس کو خط لکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈاکٹرز نے اپنے خط میں کہا کہ غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز اور نرسوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسلحے کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ڈاکٹرز نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے باعث اب تک ہزاروں بے گناہوں کا خون ناحق بہہ چکا ہے، امریکی ڈاکٹرز، نرسوں کے گروپ کے 45 ارکان نے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو خط لکھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے خط میں لکھا کہ ہم نے روز ایسے بچوں کاعلاج کیا جنہیں سر اور سینے میں گولی ماری گئی، دستخط کنندگان کے خط کے مطابق غزہ میں بچوں کو جان بوجھ کر زخمی کیا گیا۔