واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم میں مذہب کارڈ کھیلنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کملا ہیرس پر غلط الزامات لگانے لگ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس پر یہود مخالف اور دشمنی کا الزام لگایا، سابق امریکی صدر نے کملا ہیرس کو ناکام نائب صدر قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ٹرمپ نے کہاکہ کملا ہیرس نے سپریم کورٹ میں ججز کو کیتھولک ہونے کی وجہ سے تعیناتی مسترد کی، ٹرمپ نے اپنی حریف کملا ہیرس پر اسقاط حمل کے قانون سے متعلق بھی جھوٹا الزام لگایا۔
غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن اور کملا ہیرس سے متعلق ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھانے کا غلط دعویٰ کیا، ٹرمپ نے بائیڈن کے دستبردار ہونے کے فیصلے کو ڈیموکریٹس کی بغاوت بھی قرار دیا۔