تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » افغانستان میں بڑھتی دہشت گردی کے باعث خطے میں گہری تشویش
    بین الاقوامی

    افغانستان میں بڑھتی دہشت گردی کے باعث خطے میں گہری تشویش

    adminadminجولائی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان اور ہمسایہ ممالک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں دہشت گردی سر فہرست ہے۔

    عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آتے ہی خطے میں نا صرف دہشت گردی بڑھی بلکہ علاقائی امن بھی داؤ پر لگ گیا۔

    اس وقت افغانستان میں متعدد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جن کی مذموم کارروائیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

    حال ہی میں روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ماسکو میں ہونے والی برکس کاؤنٹر ٹیررزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سر گے ورشنین نے افغانستان میں دہشت گردی کو عالمی مسئلہ قرار دیا تھا۔

    روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو چاہیے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کرے۔

    سرگے ورشنین کا مزید کہنا تھا کہ “افغانستان مشرق وسطیٰ اور مشرقی شام میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انھوں نے اپنی تقریر میں طالبان، القائدہ اور داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث ان پر عالمی پابندیوں کا بھی ذکر کیا۔

    ادھر برکس مانیٹرنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں آج بھی افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتی ہیں۔ طالبان نے ہمیشہ دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کی۔

    مانیٹرنگ ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی بروقت کاروائی نہ کرنے اور دہشت گردی کی پشت پناہی کی وجہ سے القاعدہ اور داعش افغانستان میں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ سکیورٹی کونسل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھی القاعدہ افغانستان کے پانچ صوبوں میں مستحکم ہو چکی ہے جن میں کابل اور ننگرہار بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ القاعدہ اپنی تنظیم نو، نئی بھرتیوں اور تربیتی کیمپوں کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کر رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، گل بہادر کا قریبی ساتھی مارا گیا
    Next Article غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے،کملاہیرس
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.