تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارتی عام انتخابات میں مودی کے انتہا پسندانہ بیانیے کو شکست
    بین الاقوامی

    بھارتی عام انتخابات میں مودی کے انتہا پسندانہ بیانیے کو شکست

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور ابتدائی نتائج کی روشنی میں نیا حکومتی ڈھانچہ واضح ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس میں مودی کے انتہاپسندانہ بیانیے کی شکست دکھائی دے رہی ہے۔

    انتہا پسند مودی کے دورِ حکومت میں ہونے والے ان انتخابات نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔ انتخابات سے قبل اور نتائج کے اعلان تک مودی اور اس کی انتہا پسند جماعت بی جے پی نے مخالف جماعتوں کو دبانے کیلئے ہر منفی حربہ استعمال کیا۔

    انتہاپسندی اور مسلمان دشمنی پر مبنی بیانیے اور الیکشن سے قبل اپوزیشن کیخلاف استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈوں کے باوجود فاشسٹ مودی اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    جن رہنماؤں سے مودی سرکار کو شدید خطرہ تھا ان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا کر گرفتار کیا گیا، اس حوالے سے اروند کیجیریوال کی مثال سب کے سامنے ہے۔

    انتخابات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور سوشل میڈیا پر مودی کو بھارت کا مسیحا دکھایا گیا۔

    ایک طرف بھارت میں بسنے والی اقلیتوں پر مظالم تو دوسری طرف ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مودی کو بھارت کے کئی حلقوں میں شکست کھانا پڑی۔

    کرپشن کرنے کی غرض سے اگنی ویر جیسی ناقص اسکیم پر بھارتی نوجوان بھی مودی سے مایوسی کا شکار ہوئے یہاں تک کہ بابری مسجد کو شہید کر کے رام مندر بنانے والے شہر ایودھیا میں بھی بی جے پی کو شکست فاش ہوئی۔

    آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کی انفرادی حیثیت کو ختم کرنا، بھارت میں اقلیتوں، میڈیا اور مودی کیخلاف بولنے والوں کے حقوق غصب کرنا اورکرپشن نے مودی کے خلاف غم و غصّے کو مزید ہوا دی۔

    مودی کی سربراہی میں ”تیسری بار مودی سرکار اب کی بار 400 پار“کا نعرہ ناکام ہو چکا ہے۔ مودی نے الیکشن میں جیت تو حاصل کر لی مگر مودی کا بیانیہ بری طرح شکست کھا گیا۔

    مودی کی جانب سے تیسری مرتبہ اقتدار کے حصول کیلئے وہ کام کئے گئے جس سے یہ تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات بن گئے۔

    یہ انتخابی نتائج ناکامی کی جانب بڑھتی مودی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اب تک کے نتیجے کے مطابق مودی کا انتخابی اتحاد 295 نشستیں حاصل کرپایا ہے جب کہ اپوزیشن اتحاد کے حصے میں 236 نشستیں آئی ہیں جب کہ ابھی 15 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

    لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں جن میں سے 272 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت ملک میں حکومت بناسکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے،وزیراعظم
    Next Article اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.