تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور
    سیاست

    اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور

    adminadminجون 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے ٹریبونل ججز کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔

    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق درخواستوں پر سماعت 6 جون کو کی جائے گی، فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل ججز کی تبدیلی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    واضح رہے کہ آج ہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔

    درخواست گزار طارق فضل چودھری کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوڈ آف سول پراسیجر (سی پی سی) کے مطابق ٹریبونل الیکشن کمیشن کے اختیارات کے ماتحت ہے، ایک امیدوار نے جیب سے دستاویز نکالی اور اسے ٹریبونل نے مان بھی لیا، میں ٹریبونل کی زبان پر نہیں جاؤں گا قانونی نقطے پر رہوں گا، ہم پیش نہیں ہوئے تو جرمانے شروع کردیئے گئے، جو ریمارکس دیئے گئے ان پر بھی بات نہیں ہوسکتی، فارم 45 جو پیش کیا گیا اس کو کراس چیک کرنے کے بجائے مان لیا گیا۔

    وکیل نے بتایا کہ کوئی قانونی ضابطہ نہیں اپنایا گیا اور پروسیڈنگ شروع کردی گئی، اس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے دریافت کیا کہ آپ کہنا چارہے ہیں کہ گواہ پیش کرتے اور اسے کراس چیک کیا جاتا؟ وکیل نے جواب دیا کہ ٹرائل شروع نہیں ہوا اور ججمنٹ دی جانے لگی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کا ایشو کیا ہے؟ کیا ٹریبونل کا فیصلہ آنے دیا جا رہا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ فیصلہ تو ایک قسم کا دیا جا چکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو پاور دیتا ہے کہ کسی وقت بھی ٹریبونل نیا بنایا جاسکتا ہے اور تبدیل کیا جا سکتا ہے، ہم تو کہتے ہیں زیادہ ٹریبونل بننے چاہئیں تھے، کسی معزز ریٹائر جج کو ذمہ داری دی جاتی تو بہتر ہوتا، جلدی میں کیس لے کر چلا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کسی بھی پہلو پر کاؤنٹر بیلٹ باکسز چیک کرسکتا ہے، ہماری استدعا ہے کہ ٹریبونل کی کارروائی کو فوری روکا جائے۔

    اس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت کارروائی روکی جاسکتی ہے؟ آپ نے تبادلے کا تو کہا ہے، وکیل نے جواب دیا کہ سی پی سی کے تمام اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن جتنے چاہے ٹریبونل قائم کرسکتا ہے، ہائی کورٹ کا رجسٹرار دفتر کیسے ان درخواستوں کو لے سکتا ہے؟ ٹریبونل کی جانب سے کس طرح کارروائی کی گئی یہ ہی کافی ہے ٹریبونل تبدیلی کے لیے، کس قانون کے تحت ٹریبونل نے ہدایات کی کہ یہ ثبوت لے کر آئیں؟

    الیکشن کمیشن نے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ 2 گھنٹے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

    بعدازاں الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے ٹریبونل ججز کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارتی عام انتخابات میں مودی کے انتہا پسندانہ بیانیے کو شکست
    Next Article میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.