تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا بھیانک استعمال ،7 طالبات زیادتی کا نشانہ بن گئیں
    بین الاقوامی

    آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا بھیانک استعمال ،7 طالبات زیادتی کا نشانہ بن گئیں

    adminadminمئی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مدھیہ پردیش: بھارت میں سفاک ملزم نے آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی نشانہ بنا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں پیش آیا، ملزم برجیش کشواہا آواز بدلنے والی ایپ کا استعمال کرکے خاتون پروفیسر بن کر کالج کی طالبات کو اسکالرشپ میں مدد کا جھانسہ دیکر بلاتا اور پھر انہیں ویران علاقے میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم زنانہ آواز میں طالبات سے کہتا تھا کہ وہ فلاں علاقے میں آجائیں جہاں وہ ایک آدمی کو بھیجیں گی جو انہیں موٹر سائیکل پر میرے گھر لے آئے گا۔

    پولیس نے کہا کہ جب طالبات اسکی باتوں میں آکر مذکورہ مقام پر پہنچتیں تو وہ انکو اپنے ساتھ بٹھاکر کسی سنسان جگہ لے جاتا جہاں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا، ملزم نے قبائلی کالج کی کم از کم سات طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ طالبات نے پولیس کو بتایا کہ ملزم واردات کے دوران ہیلمٹ اور دستانے پہنتا تھا تاہم پولیس اسکے ہاتھوں کے بارے میں ملنے والی تفصیلات کی وجہ سے ہی ملزم کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی۔

    ملزم کشواہا نے مہاراشٹر میں ایک رولنگ مل میں کام کرتے ہوئے اپنے ہاتھ جلا لیے تھے اور اسی پہلو پر تفتیش کرتے ہوئے پولیس ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

    کشواہا کو ہفتے کے روز تین مبینہ ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے بلڈوزر سے اس کے گھر کو بھی مسمار کر دیا ہے۔

    مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے خاتون ڈی ایس پی کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ ملزم نے مزید کتنی خواتین کو جنسی زیادتی نشانہ بنایا ہے۔

    بھارتی سائبر سیل نے ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ آواز بدلنے والی ایپس کے غلط استعمال سے محتاط رہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
    Next Article عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے،اشارہ ملتے ہی ساتھ ہوجائیں گے، مفتاح اسماعیل
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.