تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
    سیاست

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ گنڈا پور

    adminadminمئی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے اپیکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی مگر عمران خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

    اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان ہماری پہلی ترجیح ہے، ہم پہلے دن سے اُس پر لگے ہوئے ہیں اور اپنے لیڈر کیلیے تحریک کو چلا رہے ہیں، اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔البتہ آرمی چیف سے دو بار دعا سلام ہوئی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب مجھے ویسے ہی موقع مل رہا ہے تو ایسی جگہ پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مئی اور جون کا مہینہ اچھا ہوگا اور کچھ نہ کچھ بہتر فیصلے ہوں گے، عمرا ن خان نے ایک بات کو ہمیشہ بہت واضح کیا کہ وہ پاکستان کیلیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، عدالتوں میں ہمارے خلاف جعلی کیسز ہیں جن کے اب فیصلے آرہے تو بہتری بھی نظر آرہی ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ بیٹھ کر معاملے کو حل کرنے کیلیے کوئی بہتر راستہ اختیار کرتا ہے تو ہم تیار ہیں بلکہ وہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں خود بھی وہ ملاقات کرسکتا ہے جبکہ بات چیت کیلیے ہماری مذاکراتی کمیٹی بھی موجود ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے حصے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور صوبے کی نمائندگی کیلیے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

    خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، سب سے زیادہ کان کنی کے شعبے اور پھر سیاحت میں سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔ جس کے لیے ہم نے کمپنیاں بھی بنا لی ہیں۔

    کمپنی بنانے کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری لانا ہے تاہم اگر ادارے یا کوئی پروائیوٹ کمپنی سرمایہ کاری کیلیے آتی ہے تو ہم تیار ہیں، ایس آئی ایف سی کے توسط سے آئے گی تو اُس کے لیے بھی دروازے کھلے ہیں۔ سیاحت میں بھی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے جبکہ کے پی کا زراعت کا شعبہ بھی بہت اہم ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں ان ساری چیزوں پر بات ہوئی ہے، امید ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کے مسائل اور پاکستان کیلیے وزیراعظم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی زون بنانے جارہے ہیں تاکہ سرمایہ کاری آئے اور صوبے کو فائدہ جبکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلیے ہر حد تک جاؤں گا کیونکہ انہوں نے ہمیں اس لیے مینڈیٹ دیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو پھر صوبائی سطح پر اپنے اختیارات کے مطابق اقدامات کریں گے، اجلاس میں واضح کردیا کہ فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانا ممکن نہیں جبکہ طے پایا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس شامل نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنا کوئی غیر آئینی نہیں ہے، بجٹ میں ہم نے 12 ہزار ارب روپے وفاق سے جو موصول ہونے ہیں وہ بھی شامل کیے ہیں اور جب آئین اجازت دے رہا ہے تو پھر اس میں کوئی غلط بات نہیں، ہماری تیاری مکمل تھی تو بجٹ پیش کردیا۔

    وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں مدعو نہ کیا جاتا تو صوبے کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم ایس آئی ایف سی سے زیادہ کام اور سرمایہ لانے کے قبل ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہیں جبکہ رابطے بھی ہورہے ہیں البتہ انہوں نے مدعو نہ کر کے پھر بلا لیا اور میں اپنے صوبے کا مقدمہ لڑنے کے لیے اجلاس میں شریک بھی ہوا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،گلوکارہ سومیہ خان نے گانا تیار کرلیا
    Next Article آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا بھیانک استعمال ،7 طالبات زیادتی کا نشانہ بن گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.