تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے،اشارہ ملتے ہی ساتھ ہوجائیں گے، مفتاح اسماعیل
    پاکستان

    عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے،اشارہ ملتے ہی ساتھ ہوجائیں گے، مفتاح اسماعیل

    adminadminمئی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے سیاسی و معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں اور وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، اشارہ ملتے ہی ساتھ ہوجائیں گے۔خان صاحب اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ اینٹی کرنٹ اسٹیبلشمنٹ ہیں۔

    کراچی میں حبیب پبلک المنائی ایسوسی ایشن کے ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زری اور مالی حالات درست ہوئے بغیر کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 20سال وہی سرمایہ کاری آئی جسے پاکستان میں فروخت ہونا ہوتا ہے، کسی ملک نے ایسی سرمایہ کاری نہیں کی، جس سے مصنوعات تیار کرکے برآمدات ہوئی ہوں۔

    سابق وزیرخزنہ نے کہا کہ کوئی معاشی پالیسی ایسی نہیں جو پاکستان کو ترقی دے سکے، کرپشن اگر صفر ہوجائے تب بھی پاکستان امیر نہیں ہوسکے گا، کوئی کاروبار دوستوں سے قرض لے کر نہیں چلایا جاسکتا ہے، کاروبار صرف بینک سے قرض لے کر چلانا ممکن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری آسان کردیں وہ آئے گی، پاکستان میں 10سال عمر کے 78فیصد بچے دو جملے نہیں پڑھ سکتے۔

    مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، خان صاحب اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ اینٹی کرنٹ اسٹیبلشمنٹ ہیں۔

    عمران خان نے 2011 میں جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے زور پر کیا تھا، اس وقت سیاست پرو اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہورہی ہے، عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، خان صاحب کو اشارہ ملے گا تو پھر سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالے گا، خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں ہے، خان صاحب کے دور میں بھی انگوٹھی کا واقعہ ہوا تھا۔

    مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما نے کہا کہ میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، ڈار صاحب کو وزیر بننے کا شوق تھا، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی، قیمت نہ بڑھا کر 110 ارب روپے کا خرچ کیا، پوری سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے۔

    نئی جماعت بنانے کی تیاری کرنے والے سیاسی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں وزارتیں مل سکتی تھی لیکن ہم ان شااللہ ووٹوں سے آئیں گے، حکومت میں نہیں آئے تو نہیں آئے مگر آرمی کا شکر گزار ہوں ان کی وجہ سے ہم شام جیسے نہیں ہیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کسی کو تو نہ کہنا پڑے گا، نواز شریف کو بھی نہ کہنا تھا، اگر میاں صاحب 9 فروی کو کہتے کہ میں ہار گیا تو وہ ان کی جیت ہوتی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآواز تبدیل کرنے والی ایپ کا بھیانک استعمال ،7 طالبات زیادتی کا نشانہ بن گئیں
    Next Article چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے میں کام کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،وجدان راؤ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.