تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا
    اسلام

    عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا

    adminadminاپریل 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزارت مذہبی امور کے تحت عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا۔حج پروازیں 9 مئی تا 9 جون چلائی جائیں گی۔ تمام عازمینِ حج کے لیے اسمارٹ فون لے جانا لازم ہو گا تاکہ سفرِ حج کے دوران مفید موبائل ایپس کا استعمال کر سکیں۔

    چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نے وزارت کے حج ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 122 مقامات پر وزارت مذہبی امور کے 40 ریسورس پرسنز اور حاجی کیمپوں کے خطبا کے ذریعے تربیت کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کے تجربہ کار افسران پر مشتمل حج نصاب کمیٹی نے کئی دنوں کی شبانہ روز محنت کےبعد حج تربیتی نصاب کو حتمی شکل دی ہے۔

    کمیٹی نے متعلقہ حاجی کیمپوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد حجاج کی تربیت کے دوسرے مرحلے کے لیے تربیتی شیڈول اور تربیتی مقامات کو حتمی شکل دی ۔

    دوسرے مرحلے میں مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو بڑے تربیتی مقامات پر اکٹھا کیا جائے گا تاکہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ پروازیں شروع ہونے سے پہلے تربیتی مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    چیف ماسٹر ٹرینر کا کہنا تھا کہ وزارت کا مشن ہے کہ ہر عازم حج مناسکِ حج اور انتظامی امور سے پوری طرح باخبر ہو اور نظم و ضبط اور یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادت کو انجام دے۔

    انہوں نے کہا کہ تربیت کا ایک مقصد عازمینِ حج کو وزارتِ مذہبی امور کے انتظامات اور سرکاری حج اسکیم کی سہولیات سے بھی آگاہ کرنا ہےتاکہ ضرورت پڑنے پر اپنے یا ساتھی حجاج کے لیے رہنمائی اور مدد لی جا سکے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر 40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے۔ حاجی کیمپوں میں تمام عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا اور وزارت کے ہدایات کے مطابق مرحلہ وار تمام عازمینِ حج کو سوٹ کیس، ہیڈ کیری بیگ، جوتوں کے لیے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لیے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے اسکارف مہیا کیے جائیں گے۔

    علاوہ ازیں فلائٹ شیڈول عید الفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ حج پروازیں 9 مئی تا 9 جون چلائی جائیں گی۔ تمام عازمینِ حج کے لیے اسمارٹ فون لے جانا لازم ہو گا تاکہ سفرِ حج کے دوران مفید موبائل ایپس کا استعمال کر سکیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کی معاشی ترقی تیزہو رہی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوگی، یو این اکنامک سروے
    Next Article وزیراعظم کا دورہ، ایک ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.