تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کی معاشی ترقی تیزہو رہی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوگی، یو این اکنامک سروے
    پاکستان

    پاکستان کی معاشی ترقی تیزہو رہی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوگی، یو این اکنامک سروے

    adminadminاپریل 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔

    ورلڈ بینک اور بلوم برگ کے بعد اقوام متحدہ کے اقتصادی سروے میں پاکستان کی معاشی ترقی اور مہنگائی میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہورہی ہے۔

    اقوام متحدہ اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں اگلے مالی سال میں حقیقی شرح نمو (رئیل جی ڈی پی) میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا اور اگلے مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 26 سے کم ہوکر 12.2 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

    ایشیا اور پیسیفک کے لیے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن نے سروے 2024جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی، کاروبار اور شہریوں کو متاثر کیا۔2022کے بہت بڑے سیلاب کی تباہی سے زرعی پیداوار متاثر ہونے سے بھی معیشت متاثر ہوئی۔2023 کے وسط میں آئی ایم ایف سے معاہدے، چین، سعودی عرب، یواے ای کی معاشی مدد سے معیشت سنبھلنا شروع ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کے خاتمے، مالی نظم وضبط قائم کرنے سے معاشی استحکام آنا شروع ہوا۔ جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح کم ہے۔ ٹیکس سطح میں کمی کے باوجود ٹیکس وصولی میں کم خلا دیکھا گیا۔ ترقیاتی بجٹ کے لیے وسائل کی گنجائش پیداکرنے کے لیے بہتر ٹیکس پالیسیوں، انتظامی اقدامات کے ساتھ مجموعی سماجی ومعاشی ترقی اور پبلک گورننس میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    ایشیا پسیفک کے ترقی پزیر ممالک کو مناسب اور طویل المدتی وسائل کی ضرورت ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو دوضروریات کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ زیادہ شرح سود پر لیے گئے قرض پہلے سے لیے قرض اتارنے پر خرچ کریں۔ ترقی پذیر ممالک کے سامنے دوسرا انتخاب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے عوام کی تعلیم، صحت اور سماجی بہتری کے لیے وسائل خرچ کریں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی و دیگر کے لئے دعائیہ تقریب، علیمہ خان سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج
    Next Article عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.