تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم کا دورہ، ایک ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ
    پاکستان

    وزیراعظم کا دورہ، ایک ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ

    adminadminاپریل 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر کل روانہ ہوں گے، اس حوالے سے ایک ارب ڈالر سےز ائد مالیت کی سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔سعودی عرب کے دورے پر ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے قائم کمیٹی ممبران بھی ساتھ ہوں گے۔

    وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے تیار کردہ منصوبہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ریکوڈک میں سرمایہ کاری پلان لے کرسعودی سرمایہ کاروں کو خصوصی بریفنگ دینے کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے پر ان کے ہمراہ جائیں گے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وزیرخزانہ اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کا حجم سب سے بڑا ہو گا۔ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری لائی جا رہی ہے۔ وزیرخزانہ نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

    وزارت توانائی، وزارت خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ نے وزیراعظم کو مکمل پلان دیا ہے۔ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کے دورے پر ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے قائم کمیٹی ممبران بھی ساتھ ہوں گے، جن میں وزارت خزانہ، توانائی، او جی ڈی سی ایل حکام شامل ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی جاچکی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا
    Next Article نوکری کے روایتی اوقات صحت کے لئے فائدہ مند
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.