تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سورج گرہن کے دوران جانوروں کے طرزِ عمل پر ہونے والے اثرات
    بین الاقوامی

    سورج گرہن کے دوران جانوروں کے طرزِ عمل پر ہونے والے اثرات

    adminadminمارچ 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنوبی کیرولائنا: سورج گرہن انسانوں کے لیے ایک عام واقعہ ہو سکتا ہے لیکن سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ سورج گرہن بہت سے جانوروں کے رویے کو متاثر کرتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن نے سورج گرہن کے دوران بعض جانوروں میں کچھ عجیب و غریب رویوں کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا ہے۔ مثال کے طور ڈیٹا میں شہد کی مکھیوں کے بارے میں بتایا کہ سورج گرہن کے دوران مکھیوں نے اپنے روزمرہ کے معمولات سے اچانک خود کو روک لیا۔

    شہد کی مکھیوں کا رویہ ریکارڈ کرنے کیلئے امریکی سائنسدانوں نے تین ریاستوں میں صوتی نگرانی کا نظام قائم کیا جس میں انہوں نے پایا کہ تمام شہد کی مکھیاں کامل گرہن کے وقت آواز پیدا کرنا بن کردیتی ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ چونکہ شہد کی مکھیاں رات کے وقت اکثر دھیرے دھیرے اڑتی ہیں لہٰذا یہ ممکن ہے کہ گرہن کے دوران ان کی سرگرمی ماحولیاتی تبدیلی جیسے روشنی یا اندھیرے پر منحصر ہو۔

    اسی طرح جنوبی کیرولائنا میں ریور بینکس زو نے مکمل سورج گرہن کے دوران مختلف جانوروں کے طرز عمل کا مشاہدہ کیا جس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا کہ مجموعی طور پر سورج گرہن کچھ جانوروں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے کیونکہ چڑیا گھر میں موجود گوریلوں اور ہاتھیوں نے گرہن کے وقت اپنی جگہ پر بنے کمروں کی طرف جانا شروع کر دیا۔

    اگرچہ اس رویے کی جانوروں سے توقع کی گئی تھی لیکن کچھوؤں نے تمام جانوروں سے ہٹ کر کچھ نئے رویے کا مظاہرہ کیا۔ کامل گرہن ہونے سے ذرا پہلے تمام کچھوے جلدی سے ایک دوسرے سے چمٹنے لگے اور ان میں سے دو نے ملن بھی کیا۔تاہم مکمل اندھیرا ہوجانے کے بعد وہ منتشر ہوگئے اور پھر اندھیرا چھٹتے وقت انہوں نے آسمان کی جانب دیکھا اور واپس اپنے معمول پر آگئے۔

    اگرچہ محققین پوری طرح سے یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر کچھوؤں نے اس خاص رویے کا مظاہرہ کیوں کیا تاہم انہوں نے کہا ہے ہوسکتا ہے یہ ایک اضطرابی ردعمل ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں ملازمت کی انوکھی آ فر
    Next Article پی ایس ایل سیزن 9 فائنل،ملتان کا اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.