کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
پی ایس ایل 9 کا فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے اور ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے، ملتان سلطانز کا یہ پی ایس ایل میں مسلسل تیسرا فائنل ہے۔
ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمنیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمنیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔
فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈمیں کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے شامل ہیں
ملتان سلطانزکی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی شامل ہیں ۔