تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کےلئے اہل قرار دیدیا
    بین الاقوامی

    امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کےلئے اہل قرار دیدیا

    adminadminمارچ 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن:امریکی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کولوراڈو میں صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔ اس فیصلے سے ٹرمپ کے صدارتی انتخاب لڑنے کی راہ میں رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

    امریکی سپریم کورٹ نے ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کا 19 دسمبر 2023 کو دیا گیا فیصلہ متفقہ طور پر کالعدم قرار دے دیا جس میں امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو کولوراڈو سے ملکی صدر کے عہدے کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے کیلیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

    امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کے تحت بغاوت میں ملوث ہونے پر کوئی بھی شخص عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار پاتا ہے۔

    یاد رہے کہ کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر ہونے والی ہنگامی آرائی میں لوگوں کو شورش پر اکسانے میں ملوث تھے۔ اس وقت ٹرمپ صدر تھے اورکیپٹل ہل پرحملے کا مقصد کانگریس کو صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کرنے سے روکنا تھا۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی ریاستی عدالت کو وفاقی سطح کے عہدیداروں اورامیدواروں کے خلاف آئین کی 14 ویں تریم کے سیکشن تھری کے تحت فیصلہ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

    اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ریاستی عدالتیں صرف ریاست کی سطح پرعوامی عہدیداروں کو کسی عہدے کے لیے نااہل قرار دے سکتی ہیں، تاہم ریاستوں کو وفاقی عہدوں بالخصوص عہدہ صدارت کے لیےآئین کے سیکشن تھری کا اطلاق کرنے کا اختیار نہیں۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’ امریکا کے لیے بڑی فتح ‘ قرار دیا ہے۔

    آئین کی 14 ویں ترمیم ہی کی بنیاد پر ریاست مینے اور الی نوائس میں بھی صدارتی انتخابات کے لیے پرائمری بیلیٹنگ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی مگر پھر ان فیصلوں کو کولوراڈو کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

    کولوراڈو میں صدارتی انتخاب کے لیےٹرمپ کی اہلیت کو چھ ووٹرز نے چیلنج کیا تھا جن میں سے چار ری پبلکن اور دو آزاد ووٹر تھے۔

    خیال رہے کہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے عہدہ صدارت کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں، نومبر میں وہ دوسری بار موجودہ صدر جوبائیڈن کے مقابل ہوں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی
    Next Article صدارتی انتخاب، (ق) لیگ کا آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.