تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی
    کھیل

    پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی

    adminadminمارچ 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

    پشاور زلمی نے اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، عامر جمال نے 87 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، ان کے علاوہ پاول والٹر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اننگز کے آغاز پر بابراعظم صفر پر ہی رن آؤٹ ہو گئے جبکہ ٹام کوہلر صرف 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3، حنین شاہ اور رومان رئیس نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 80 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ آغا سلمان نے 37 رنز کی اننگ کھیلی،ان کے علاوہ جورڈن کوکس 26 اور اعظم خان 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    اوپنر ایلکس ہیلز پہلی گیند پر ہی پویلین لوٹ گئے، تاہم کولن منرو نے 15 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلیفون کیا۔
    Next Article امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کےلئے اہل قرار دیدیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.