تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » دہلی چلو مارچ،بھارتی کسانوں کا احتجاج 12ویں روز میں داخل، مودی کے پتلے نذر آتش،حکومتی تجاویز مسترد
    بین الاقوامی

    دہلی چلو مارچ،بھارتی کسانوں کا احتجاج 12ویں روز میں داخل، مودی کے پتلے نذر آتش،حکومتی تجاویز مسترد

    adminadminفروری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہریانہ: بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ بارہویں روز بھی جاری ہیں، مظاہرین نے مودی کے پتلے نذر آتش کئے۔نہنگ سکھ جنگجو کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوگئے۔

    دہلی چلو مارچ کے بارہویں روز بھی ہریانہ پولیس نےمظاہرین پرشدید لاٹھی چارج کیا، احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے مودی اور دیگر بی جے پی وزراء کے پتلے جلائے۔

    پنجاب، ہریانہ سرحد پر کسانوں کے دہلی چلو مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کے دوران کسانوں کی ہلاکت پر کسان رہنماؤں نے مذاکرات کے چوتھے دور میں حکومت کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

    سکھ کسان درشن سنگھ 62 سالہ کسان خانوری بارڈر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، جس کے بعد نیزوں اور ڈھالوں سے ہندوستان کے نہنگ سکھ جنگجو کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوگئے۔

    ہزاروں احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کو سیکورٹی فورسز کے تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نہنگ سکھوں کے تحفظ میں آ گئے ہیں۔

    سکھ کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہریانہ پولیس نے شمبھو اور کھنوری میں پولیس کی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے نہتے عوام پر آنسو گیس کے گولے برسائے، کسانوں نے 21 سالہ شوبھ کرن سنگھ کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے میں ناکامی پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو مہرہ بنا کر بھارت کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات پر مکمل پابندی عائد کی گئی، اس اقدام کے خلاف پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی۔

    یاد رہے کہ بھارتی کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے دوران اب تک 5 مظاہرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی عرب کا یوم تاسیس، اونٹ پر سوار پہلی فوجی خاتون توجہ کا مرکز بن گئی
    Next Article عامر خان کی سابق اہلیہ نے طلاق لینے کی وجہ پوچھنے پر 20 نکات لکھوا دیئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.