تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » معروف برازیلین فٹبالرکوجنسی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا
    بین الاقوامی

    معروف برازیلین فٹبالرکوجنسی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا

    adminadminفروری 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بارسلونا: سپین کی عدالت نے برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی الویز کو ریپ کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنا دی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ ڈینی الویز پر الزام تھا کہ انہوں نے دسمبر 2022 میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں نوجوان خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

    اس کے علاوہ عدالت نے 3 بار چیمپئنز لیگ جیتنے والے ڈینی الویز کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد 5 سال پروبیشن کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی فٹبالر کو متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ 50 ہزار یورو (ایک لاکھ 62 ہزار ڈالرز) معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    استغاثہ نے فٹبالر کے لیے 10 سال پروبیشن کے ساتھ 9 سال قید کی سزا کی درخواست کی تھی۔

    پورے مقدمے کے دوران ڈینی ایلویز نے اپنا دفاع کرتےہوئے کہا کہ واقعے کے روز وہ نشے کی حالت میں تھے، تین روزہ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں موجود ڈینی الویز نے گواہی دی کہ خاتون کے ساتھ تعلق رضامندی سے ہوا، انہوں نے لڑکی کو مارنے یا بال پکڑنے کے الزامات کی تردید کی۔

    ڈینی الویز نے کہا کہ ’میں اس قسم کا آدمی نہیں ہوں، میں پرتشدد انسان نہیں ہوں، اگر وہ جانا چاہتی تو وہ جا سکتی تھی، وہ وہاں رکنے کی پابند نہیں تھی، عدالت نے نشاندہی کی کہ متاثرہ خاتون کے گھٹنوں پر لگنے والی چوٹیں ڈینی ایلویز کے تشدد کا نتیجہ تھیں۔

    فٹبالر جنوری 2023 میں گرفتاری کے بعد سے پولیس کی حراست میں ہیں، ضمانت کی درخواستوں کے باوجود عدالت نے انہیں ملک چھوڑنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    ڈینی الویز اپنے کامیاب کیریئر میں 42 ٹرافیاں جیت چکے ہیں ، وہ سال 2008 سے 2016 تک بارسلونا کے ساتھ رہے جہاں انہوں نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، جس کے دوران انہوں نے 23 ٹرافیاں جیتیں۔

    گرفتاری کے وقت وہ میکسیکو کے کلب Pumas UNAM کے لیے کھیل رہے تھے لیکن حراست میں لیے جانے کے فوراً بعد انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کا عالمی عدالت میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی،اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت
    Next Article نوازشریف کی حلف لینے والے ن لیگی ممبران اسمبلی کو مبارکباد
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.