تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کا عالمی عدالت میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی،اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت
    پاکستان

    پاکستان کا عالمی عدالت میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی،اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت

    adminadminفروری 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دی ہیگ: پاکستان کے وزیرِ قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر اپنے قبضے کو ناقابل تسخیر بنانے کی کوشش کی لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ یہ قبضہ ختم کرانا نا ممکنات میں سے نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی ہدایت پر ہونے والی سماعت میں آج پاکستانی وزیر قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم نے دلائل پیش کیے۔

    پاکستانی وزیر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر اپنے قبضے کو برقرار اور ناقابل تسخیر رکھنے کے لیے ایسی صورت حال پیدا کی ہے جس سے اس قبضے کو ختم کرانا تقریباً ناممکن ہوجائے۔

    وزیر قانون اور انصاف نے مزید کہا کہ لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ ایسے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے ناجائز تسلط اور غیر قانونی قبضے کو ختم کیا گیا ہے جیسے کہ فرانس 1962 میں الجزائر سے اپنے دس لاکھ سے زیادہ آباد کاروں کو واپس بلانے پر مجبور ہوگیا تھا۔

    پاکستانی وزیر نے کہا کہ فرانسیسی آباد کاروں کی تعداد نہ صرف مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں سے زیادہ تھی بلکہ فرانسیسی زیادہ طاقتور اور مضبوط طور پر قائم بھی تھے۔

    وزیر قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم نے فلسطین کے دو ریاستی حل کو امن کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین کی ٹھوس بنیادوں پر عمل کو ممکن بنا کر مذاکراتی کوششوں میں مدد کرے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمسئلہ قادیانیت پر چیف جسٹس کے فیصلے سے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، نظرثانی اپیل دائر کریں گے ،سراج الحق
    Next Article معروف برازیلین فٹبالرکوجنسی زیادتی کے جرم میں ساڑھے 4 سال قید کی سزا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.