لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے حلف لینے والے ن لیگی ممبران پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی ہے۔
نوازشریف نے مریم نوازشریف اور دیگر ممبران اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت ہی ن لیگ کا ویژن ہے، اسی ویژن کے تحت بھر پور کام کرنے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف ایک اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی، سب نے مل کر ایک دوسرے کے بازو بن کر کام کرنا ہے۔