تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی
    بین الاقوامی

    یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی

    adminadminفروری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی، یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے تیرھویں بار روس کے خلاف پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روس کے خلاف پابندیوں کا 13 واں پیکیج منظور کرلیا ہے جس کے تحت دو سال سے جاری روس یوکرین جنگ میں ملوث مزید 200 اداروں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ان افراد اور اداروں کا تعلق دفاعی و عسکری شعبوں اور جنگی پروپیگنڈے سے ہے۔

    یورپی یونین میں شامل ممالک کے نمائندگان نے برسلز میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیے۔پابندیوں کی منظوری کے بعد یورپی کمپنیاں ان 200 اداروں اور افراد اور ان کے ساتھ روابط رکھنے والی کمپنیوں کو سازوسامان اور ٹیکنالوجیز فروخت نہیں کرسکیں گی۔

    نئی پابندیوں کی باقاعدہ منظوری یورپی یونین کے 24 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی، یاد رہے کہ 24 فروری وہ تاریخ ہے جب روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا۔یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فون دیر لاین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

    یورپ کے فارن پالیسی چیف جوزپ بورل کے مطابق نئی پابندیوں کی منظوری کے بعد اس فہرست میں شامل اداروں اور افراد کی تعداد 2000 ہوگئی ہے۔یورپ نے حال ہی میں چین، ازبکستان، ایران اور متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنیوں کو بھی ہدف بنایا ہے جو مبینہ طور پر یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی میں شامل ہیں۔

    یورپی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ پابندیوں کا محوررشین ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس سے منسلک ادارے اور افراد ہیں، ان کے علاوہ یوکرینی بچوں کے اغوا میں ملوث افراد کے خلاف بھی پابندیاں منظور کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پابندیوں کی نئی فہرست میں تین چینی، اور شمالی کوریا اور بیلاروس کی ایک ایک فرم بھی شامل ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلا جائے لیکن آپ نے بہت دیر کر دی،اسحاق ڈار نے جے یو آئی سے معذرت کرلی
    Next Article لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی کیس، تین حساس اداروں کے ڈڈی جیزپر مشتمل کمیٹی قائم
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.