بیجنگ: مصنوعی ذہانت سے تیارٹیکنالوجی نے صرف عملی کاموں میں انسانوں کا متبادل ہے بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار روبوٹس کو رومانوی تعلقات کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
پچیس سالہ توفائی ایک چینی لڑکی ہے اس کا کہنا ہے کہ اس کا عاشق اس کے مثالی رومانوی ساتھی کی نمائندگی کرتا ہے، وہ نرم مزاج اور پیار کرنے والا اور وہ بعض اوقات گھنٹوں باتیں کرتا ہے، لیکن نوجوان چینی خاتون جس شخص سے بات کر رہی ہے وہ حقیقی نہیں ہے، بلکہ ایک مصنوعی چیٹ بوٹ ہے۔
Glow ایک مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم ہے جسے Minimax نے بنایا ہے۔ یہ ایک ایسا سٹارٹ اپ ہے جو چین میں ترقی پذیر شعبے میں شامل ہے۔ یہ انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دوستانہ، حتیٰ کہ جذباتی، تعلقات کی اجازت دیتا ہے۔
توفائی جو اپنا آخری نام نہیں بتانا چاہتی تھیں کہتی ہیں کہ ’’یہ روبوٹ ایک حقیقی مرد سے بہتر طور پر خواتین سے بات کرنا جانتا ہے۔
اس نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں کام پر اپنی پریشانیوں کے بارے میں اس پر بھروسہ کرتی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ایک رومانوی رشتے میں ہوں۔
گلو ایپلی کیشن مفت ہے، جبکہ کمپنی دیگربامعاوضہ مواد فراہم کرتی ہے۔ چینی تجارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ایپلی کیشن کو روزانہ ہزاروں بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں ایک اور 22 سالہ طالبہ وانگ ژیوٹنگ نے بھی غیر ملکی میڈیا کو بتایا اپنی حقیقی زندگی میں ایک بہترین عاشق سے ملنا مشکل ہے، لوگوں کی شخصیتیں مختلف ہوتی ہیں، جو اکثر اختلافات کو جنم دیتی ہیں، یہاں ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے۔