تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » روس، چین اور ایرانی ہیکرز کی جانب سے اے آئی ٹولز کے استعمال کا انکشاف
    پاکستان

    روس، چین اور ایرانی ہیکرز کی جانب سے اے آئی ٹولز کے استعمال کا انکشاف

    adminadminفروری 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: مائیکر وسافٹ نے انکشاف کیا ہے کہ روس، چین اور ایران کے ہیکرز ان کے اوپن اے آئی کے ٹولز استعمال کر رہے ہیں تاکہ اپنے اہداف کو بہتر طریقے سے حاصل کر سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ روسی ملٹری انٹیلی جنس، ایران کے پاسداران انقلاب، چین اور شمالی کوریا کی حکومتوں سے منسلک ہیکنگ گروپس کی ہر سرگرمی کو فالو کر رہے ہیں، یہ تمام گروپس جدید زبان کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہیکنگ مہم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    مائیکروسافٹ کے نائب صدر برائے کسٹمر سکیورٹی ٹام برٹ نے رپورٹ کی ریلیز سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ یہ گروہ (جو خطرے کا باعث بن سکتے ہیں) قانونی مسائل یا سروس کی شرائط کی خلاف ورزیوں سے قطع نظر اس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کریں۔‘

    روس، شمالی کوریا اور ایرانی سفارتی حکام نے مائیکروسافٹ کے الزامات پر فوری تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    چین کے امریکی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چین کے خلاف ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کی محفوظ، قابل بھروسہ اور قابل کنٹرول استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

    سائبر سکیورٹی کے اعلیٰ عہدیدار گزشتہ سال سے خبردار کر رہے ہیں کہ کچھ گروہ اے آئی ٹولز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک اس معاملے پر تفصیلی معلومات کم ہی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح ہیکنگ گروپس نے مختلف طریقوں سے جدید زبان کے ماڈلز کو استعمال کیا۔

    مائیکرو سافٹ نے کہا کہ روسی ہیکرز کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کر رہے تھے، انہوں نے ماڈلز کو مختلف سیٹلائٹ اور ریڈار ٹیکنالوجیز کی چھان بین کیلئے استعمال کیا جو یوکرین میں روایتی فوجی کارروائیوں سے متعلق ہو سکتے ہیں۔

    مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے ماڈلز کا استعمال علاقائی ماہرین کے خلاف ممکنہ طور پر اسپیئر فشنگ مہم میں استعمال کیلئے مواد تیار کرنے کیلئے کیا جبکہ ایرانی ہیکرز ای میلز لکھنے کیلئے ماڈلز کا استعمال کر رہے تھے۔

    سافٹ ویئر دیو نے کہا کہ چینی ہیکرز بھی مختلف زبان کے بڑے ماڈلز کے ساتھ تجربہ کر رہے ہیں، مثال کے طور پر وہ ان کو حریف انٹیلی جنس ایجنسیوں، سائبر سکیورٹی کے معاملات، اور ’قابل ذکر افراد‘ کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کیلئے استعمال کر رہے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہائی مل گئی
    Next Article ر ومانوی تعلقات کےلئے چینی لڑکی نے روبوٹ عاشق بنا لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.