تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سائفر کیس، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا عدالت میں تہلکہ خیز بیان
    بین الاقوامی

    سائفر کیس، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا عدالت میں تہلکہ خیز بیان

    adminadminجنوری 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے کہا ہے کہ میرا 161 اور 164 کا بیان حلف پر نہیں ہوا اور مجھے معلوم نہیں کہ ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کون سا تھا۔

    سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے بطور گواہ پیش کیے جانے والے سابق پرنسپل سیکریٹری اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان نے عدالت میں تہلکہ خیز بیان دے دیا جس کو بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

    اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کیا تھا، میرا 161 اور 164 کا بیان بھی حلف پر نہیں ہوا جبکہ تفتیشی افسر کے سامنے 161 کا بیان بغیر حلف اور 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے بھی بغیر حلف کے ریکارڈ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ 161 اور 164 کے بیان پر دستخط میرے ہی ہیں، ریلی میں لہرائے جانے والے پرچے کا علم نہیں ہے وہ پرچہ بانی پی ٹی آئی نے پڑھا اور کھولا نہیں تھا۔

    اعظم خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے نہیں جانتا وہ پیپر کیا تھا، جب بانی پی ٹی آئی کو سائفر کی کاپی دی تو وہ پر جوش ہو گئے تھے، اس کاپی میں ہمارے سفیر کی امریکی حکومت سے میٹنگ کی تفصیلات تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’بانی پی ٹی نے کہا کہ امریکی حکام سائفر پیغام کے ذریعے بلنڈر کیا اور اندرونی عناصر کو اس کے ذریعے پیغام بھیجا ہے، سائفر کو اس وقت کے آرمی چیف اور اپوزیشن پارٹیز کے منتخب حکومت کی تبدیلی کے کے اکٹھا ہونے پر ایکسپوز کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اعظم خان نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر میں واضع طور پر عدم اعتماد کی تحریک کا ذکر ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا سائفر عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے، سابق وزیراعظم نے سائفر کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصور کیا اور اسے مزید پڑھنے کیلیے اپنے پاس رکھ لیا تھا پھر کچھ دنوں بعد میں نے پوچھا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا سائفر گم ہو گیا ہے۔

    انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملڑی سیکرٹری ، اے ڈی سی اور ذاتی اسٹاف کو سائفر تلاش کرنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ عوام کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں کیسے ان کی حکومت کے خلاف سازش تیار ہوئی، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سائفر ڈی کوڈ دستاویز ہے وہ مخصوص الفاظ میں منشکف نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ میری تجویز پر بنی گالہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں میٹنگ ہوئی، جس میں اُس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری خارجہ اور میں نے شرکت کی، جس میں سائفر ماسٹر کاپی سے پڑھا گیا۔

    اعظم خان نے کہا کہ ’جہاں تک مجھے یاد پڑھتا ہے سائفر کا معاملہ مارچ کے آخری ہفتے میں وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھنے کا فیصلہ ہوا، جس کے بعد کابینہ نے اس معاملے کو قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے بیان دیا کہ ’نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متعلقہ ملک کو احتجاج مراسلے دینے کا فیصلہ ہوا، سائفر کاپی ملنے کے بعد میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ ایک سال میں واپس کرنا ضروری ہوتا ہے، جب تک میں پرنسپل سیکرٹری رہا تب تک سائفر کاپی واپس نہیں ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے کافی بار ملٹری سیکرٹری اور دیگر اسٹاف کو کاپی تلاش کرنے کی ہدایت کی اور یہ کام وہ دونوں کررہے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں، باقی خلائی مخلوق سے امید رکھے بیٹھے ہیں،بلاول بھٹو
    Next Article بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس،بھارتی کمپنی کے سیلزمین کا بھی بیان قلمبند
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.