تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں، باقی خلائی مخلوق سے امید رکھے بیٹھے ہیں،بلاول بھٹو
    سیاست

    میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں، باقی خلائی مخلوق سے امید رکھے بیٹھے ہیں،بلاول بھٹو

    adminadminجنوری 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوٹ ادو:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ تیر وہ نشان ہے جو شیر کا راستہ روک سکتا ہے، تیر کے نشان ہی سے شیر کا شکار کیا جاسکتا ہے، تیر ہی وہ نشان ہے جو پوری سازش کو ناکام کرا سکتا ہے۔میں واحد سیاستدان ہوں جو آپ عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں، باقی سیاستدان خلائی مخلوق سے اُمید رکھے بیٹھے ہیں۔

    جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے سلسلے میں دسمبر سے انتخابی مہم چلا رہا ہوں، تمام شہروں سے ہوتے ہوئے آج کوٹ ادو پہنچا ہوں، آپ اتنی ٹھنڈ میں یہاں موجود ہیں، دل سے شکریہ کہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہوں، مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، میں آپ عوام کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، ہمارے ہاں تاریخی معاشی بحران ہے، بیروزگاری، مہنگائی اور غربت بڑھتی جا رہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ ایک بار پھر نظر آ رہا ہے، دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے، دہشتگرد ہمارے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کیلئے خطرہ ہیں، آئیں ہمارا ساتھ دیں، ہم مل کر تمام مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں، ہم خلوص دل سے کام کر کے ضرور کامیاب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قائدعوام، شہید بینظیر بھٹو اور صدر زرداری نے آپ کی نمائندگی کی، ہم اس ملک کے غریب لوگوں، مزدوروں اور کسانوں کی نمائندگی کرتے ہیں، باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، وہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، آپ ساتھ دیں ہم اشرافیہ اور امیروں کو تکلیف پہنچائیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس الیکشن کیلئے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، یہ کہتے ہیں آپ کے ان 10 نکات پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا، آپ پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں آمدنی کو ڈبل کریں گے، غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر اور خواتین کو مالکانہ حقوق دوں گا، غریب عوام کیلئے 300 یونٹ مفت بجلی دلواؤں گا، وعدہ پورا کروں گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم بی آئی ایس پی میں اضافہ کریں گے، غریب عورتوں کو بلاسود قرضہ دلواؤں گا تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں، آپ میرا پیغام کسانوں تک پہنچائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، بڑے بڑے زمینداروں کے بجائے پیسہ غریب کسانوں کی جیب میں جائے گا، ہم کسان کارڈ کے ذریعے فصل کی انشورنس کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو کھاد اور بیج کے ذریعے کسان کارڈ کے ذریعے مدد پہنچانی ہے، پیپلز پارٹی آپ کو مزدور کارڈ دلوائے گی، ہم یقینی بنائیں گے ملک کے محنت کشوں اور مزدوروں کو صلہ ملے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح نوجوان ہوں، نوجوانوں کے دکھ درد کا احساس کرتا ہوں، نوجوانوں کیلئے انقلابی پروگرام کا اعلان کیا ہے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دلوائیں گے، روزگار کی تلاش میں پھرنے والے نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے سندھ کے ہر ضلعے میں مفت علاج کا ہسپتال بنایا ہے، کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا دل کے مفت علاج کا ہسپتال بنایا ہے، گمبٹ میں 100 فیصد مفت معیاری علاج کا بندوبست کیا ہے، ہم یہ نہیں پوچھتے آپ کہاں سے آئے ہیں، آپ ملک کے کسی بھی حصے سے آئیں گمبٹ میں مفت علاج ملے گا، اگر آپ میری حکومت بناتے ہیں تو آپ کے گھر تک مفت علاج پہنچاؤں گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتا ہوں میرے بہنوں اور بھائیوں کو تعلیم کی سہولت اپنے علاقے میں ملے، یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں کسی بچے اور شہری کو بھوکا نہیں سونا چاہیے، میرا ساتھ دیں ہم غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن دوسیاسی جماعتوں کے درمیان ہو رہا ہے، اپنے چاہنے والوں کو بتائیں اس بار ووٹ ضائع نہ کریں، کیا آپ اس جماعت کو چاہیں گے جس نے 4 بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے، اب وہ چاہتے ہیں ان کو 5 ویں بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ ملے، انہوں نے کوٹ ادو کو ایک بھی ہسپتال نہیں دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب تو میں خود لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں، لاہور کے جس حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں وہاں بھی پینے کا صاف پانی نہیں، شو بازی سے کام نہیں چلے گا، ماننا پڑے گا ہمارے ہاں مسائل ہیں، اپیل کرتا ہوں 8 فروری کو تیر پر مہر لگائیں، یہ تیر وہ نشان ہے جو شیر کا راستہ روک سکتا ہے، تیر کے نشان ہی سے شیر کا شکار کیا جاسکتا ہے، تیر ہی وہ نشان ہے جو پوری سازش کو ناکام کرا سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعارضی اوقات کار میں مزید توسیع، سکول 31 جنوری تک ساڑھے نو بجے ہی کھلیں گے
    Next Article سائفر کیس، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا عدالت میں تہلکہ خیز بیان
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.