دبئی:دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کرا دی گئی۔
روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) دُبئی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کیلئے واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔
آر ٹی اے کے مطابق ٹیسٹ کیلئے اپائنٹمنٹ کی سہولت انگلش اور عربی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے واٹس ایپ پیغام کیلئے ایک نمبر بھی جاری کیا گیا ہے، یہ سروس دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی نمبر پر ’محبوب چیٹ بوٹ‘ پر دستیاب ہے۔
روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خواہشمندوں کو یہ نوید بھی سنائی ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے افراد اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے علاوہ اسے ری شیڈول بھی کر سکتے ہیں۔
آر ٹی اے کارپوریٹ ٹیکنیکل سپورٹ سروس سیکٹر میں سمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ کیلئے صارف کا موبائل فون نمبر اور رجسٹرڈ معلومات پہلے سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں اس لئے اسے ہماری ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یہ سہولت اتھارٹی کی مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین تیز تر محفوظ طریقے سے خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔