تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گوگل پاس ورڈ کو محفوظ سمجھنے والے ہوشیار ہو جائیں !
    ٹکنالوجی

    گوگل پاس ورڈ کو محفوظ سمجھنے والے ہوشیار ہو جائیں !

    adminadminجنوری 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:گوگل پاس ورڈ کو محفوظ سمجھنے والے ہوشیار رہیں، کیونکہ ہیکرز کو پیچیدہ ترین پاس ورڈ بھی دُور نہیں رکھ سکتا، اُن گوگل اکاؤنٹس تک رسائی پاس ورڈ کے بغیر بھی ممکن ہے۔

    سکیورٹی محققین کی جانب سے ہیکنگ کے ایک ایسے طریقے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کی مدد سے اب گوگل اکاؤنٹس تک پاس ورڈ کے بغیر بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

    کلاؤڈ سیک (CloudSEK)نامی سکیورٹی فرم کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کیلئے مال ویئرکی ایک خطرناک شکل تھرڈ پارٹی کوکیز کا استعمال کرتی ہے اور ہیکنگ گروپس فعال طور پر اس کا ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

    پہلی بار اس بات کا انکشاف اکتوبر 2023 میں ہوا جب ایک ہیکر نے پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک چینل میں اس حوالے سے پوسٹ کی، اس میں بتایا گیا تھا کہ کیسے اکاؤنٹس کو کوکیز کے ذریعے غیر محفوظ بنا کر ہیک کیا جا سکتا ہے۔

    ویب سائٹس اور براؤزر ان کوکیز کو صارفین کو ٹریک کرنے اور ان کی کارکردگی اور استعمال میں اضافے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

    گوگل کی توثیق کرنے والی کوکیز صارفین کو مسلسل لاگ اِن کی تفصیلات درج کے بغیر اُن کے اکاؤنٹس تک رسائی کی اجازت دیتی ہیں، ہیکرز نے یہ کوکیز کو دوبارہ حاصل کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جس سے ٹو فیکٹر ویریفکیشن کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔

    گوگل کروم ویب براؤزر گزشتہ سال 60 فیصد سے زائد مارکیٹ شیئرز کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول براؤزر ہے اور فی الحال تھرڈ پارٹی کوکیز کیخلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہے۔

    گوگل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’ اس طرح کی تکنیکس کیخلاف اور مال ویئر کا شکار ہونے والے صارفین کو محفوظ بنانے کیلئے ہم معمول کے مطابق اپنا ڈیفنس سسٹم اپ گریڈ کرتے ہیں، گوگل نے ہیک کئے گئے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کیلئے کارروائی کی ہے۔’

    صارفین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر سے کسی بھی مال ویئر کو ہٹانے کیلئے مسلسل اقدامات کرتے رہیں، جعل سازPhishi اور مال ویئر ڈاؤن لوڈز سے بچانے کیلئے کروم میں مزید محفوظ براؤنگ آن کرنے چاہئیں۔

    اس خطرے سے پردہ اٹھانے والے محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ جدید سائبر حملے کی ’پیچیدگی اور رازداری‘ واضح کرتا ہے۔

    کلاؤڈ سیک کے تھریٹ انٹیلی جنس ریسرچر پاون کارتھک ایم کا کہنا ہے کہ’یہ طریقہ صارف کی جانب سے پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کے بعد بھی ہیکرز کو گوگل سروسز تک مسلسل رسائی کے قابل بناتا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے پیشگی نمٹنے کیلئے تکنیکی کمزوریوں اور انسانی انٹیلی جنس ذرائع دونوں کی مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے‘۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article190 ملین پاؤنڈ کیس،فرح گوگی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اشتہاری قرار
    Next Article ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں کیلئے ایک نئی سہولت متعارف
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.