تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لوریل کمپنی کی وارث فرانکوئس دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں
    بین الاقوامی

    لوریل کمپنی کی وارث فرانکوئس دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں

    adminadminدسمبر 29, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس: فرانس کی 70 سالہ خاتون فرانکوئس بیٹنکورٹ کے اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہوگئی جس کے بعد سے وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں جب کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں ان کا نمبر 12 واں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق L’Oréal کمپنی کی وارث اور وائس چیئرپرسن فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز بزنس ویمن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لکھاری بھی ہیں ان کی دو کتب بائبل کا پانچ جلدوں کا مطالعہ اور یونانی دیوتاؤں کا شجرہ نامہ منظر عام پر آچکی ہیں۔

    دفتری اور کاروباری ذمہ داریوں کے بعد وہ روزانہ اپنا مخصوص وقت پیانو بجانے میں گزارتی ہیں۔ فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

    مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس L’Oréal کمپنی کی وارث فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز دنیا کی واحد خاتون بن گئیں جن کے اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہوگئی۔

    فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز اب ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زگر برگ، مکیش امبانی، امانسیو اورٹیگا، اور گوتم اڈانی کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔

    اتنی دولت کے باوجود فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز اب بھی اپنے ہم وطن برنارڈ ارنولٹ سے پیچھے ہیں جو لگژری گڈز کے خریدار LVMH Moet Hennessy Louis Vuitton SE کے بانی ہیں۔ جو 179 بلین ڈالر کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ان کی دولت میں بے تحاشا اضافہ 2017 میں والدہ کے انتقال کے بعد ہوا تھا جب انھیں وراثت میں خطیر رقم ملی تھی۔ ان کی اپنی والدہ کے ساتھ تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں رہے تھے۔

    تاہم فرانکوئس بیٹنکورٹ میئر کی دولت میں حالیہ اضافہ ان کی کمپنی لوریل کے رواں سال اسٹاک ایکسچینج میں اعلی کارکردگی ہے جو 1998 کے بعد اس سال اپنے عروج پر ہے۔

    فرانکوئس بیٹنکورٹ میئر اور ان کا خاندان لوریل کمپنی کے تقریباً 35 فیصد حصص رکھتا ہے جس کے باعث وہ واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈرز بن گئے ہیں۔ ان کے شوہر کمپنی کے سی ای او اور بیٹے جین وکٹر میئرز اور نکولس میئرز بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں گیس بلاکس کے آکشن میں عالمی کمپنیوں کے رجوع نہ کرنے کا انکشاف
    Next Article آرتھرائٹس کی دوا ذیا بیطس کوبڑھنے سے روکنے میں مددگار
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.