تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان میں گیس بلاکس کے آکشن میں عالمی کمپنیوں کے رجوع نہ کرنے کا انکشاف
    پاکستان

    پاکستان میں گیس بلاکس کے آکشن میں عالمی کمپنیوں کے رجوع نہ کرنے کا انکشاف

    adminadminدسمبر 29, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان میں گیس بلاکس کے آکشن میں عالمی کمپنیوں کے رجوع نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، وزارت توانائی نے کہا ہے کہ شفاف اعداد و شمار نہ ہونے کے سبب عالمی کمپنیاں یہاں نہیں آئیں۔

    سینیٹر محمد عبدالقادر کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت توانائی کی جانب سے اجلاس کو ملک میں گیس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ ملک میں گیس کی طلب بڑھ رہی اور سپلائی کم ہو رہی ہے گیس کے ذخائرکا سسٹم میں شامل ہونے کے مقابلے میں کمی کا تناسب زیادہ ہے۔

    کمیٹ کے رکن سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ نٸی گیس کی تلاش کے لیے کوششیں کیوں نہیں ہو رہیں گیس کی کمی کا سب کو معلوم ہے ہمیں نٸے ذخائر کے بارے میں بتائیں۔

    حکام وزارت توانائی نے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل بہت سی فیلڈز پر کام کر رہی ہے جھل مگسی سے اگلے سال تک مزید گیس نکل آئے گی، گیس نکالنے والی کمپنیوں کو سرکلر ڈیٹ کی وجہ سی پیسے نہیں مل رہے، کمپنیوں کا کھربوں روپے تک سرکلر ڈیٹ پہنچ چکا ہے۔

    حکام نے کہا کہ جتنے کی گیس کمپنیوں کو دیتے ہیں وہ رقم ریکور نہیں ہو پاتی ساٹھ فیصد صارفین کے لیے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی گٸی، پروٹیکٹیڈ صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا۔

    رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ عام صارف کو تو گیس کا بل سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے، صارفین کی آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے ملک میں کم گیس سے چلنے والے گیس ہیٹرز لانے کی ضرورت ہے۔

    وزارت توانائی کے حکام نے اعتراف کیا کہ گیس کا بل تو ہم بھی نہیں سمجھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سمندر کی آئل فیلڈز میں انٹرنیشنل کمپنیاں آئیں گی، گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    اجلاس کے دوران مقامی گیس بلاکس کے آکشن کے معاملے میں عالمی کمپنیوں کے رجوع نہ کرنے کا انکشاف ہوا۔

    بریفنگ کے دوران سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ آبادی بڑھ رہی ہے اور گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں، اس سال 18 کروڑ مکعب گیس سسٹم میں شامل ہوئی ہے، ہم نے ملک میں گیس کے بلاکس کا تعین کیا ہے جس کا آکشن ہوگا، گیس بلاکس کے آکشن کے لیے کوئی عالمی کمپنی آئی ہی نہیں اس لیے گیس کے بلاکس سے مقامی کمپنیاں ہی گیس نکالیں گی۔

    سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ کمپنیاں او جی ڈی سی ایل بلاکس میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں عالمی کمپنیوں کو لانے کے لئے ہمارے پاس شفاف اعداد و شمار ہونے چاہیئں اور شفاف اعداد و شمار کے لیے بہت سارے پیسوں کی ضرورت ہے۔

    حکام او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ سال 2027ء تک گیس ذخائر کے مختلف بلاکس پر کام مکمل ہوگا اکیس گیس بلاکس کے ہیں جن کی 2 ڈی اور 3 ڈی اسٹیڈیز ہوچکی ہے، گیس بلاکس کی اسٹڈیز کو قانون نافذ کرنے والی اداروں کے ساتھ شئیر کیا گیا ہے، ہمارے سیکڑوں ملازمین ہوتے ہیں جن کی سیکیورٹی ضروری ہے۔

    حکام نے کہا کہ معیشت کے بعد ایس آئی ایف سی نے شعبہ توانائی کو درست کرنے پر بھی کام شروع کیا ہے، ایس آئی ایف سی کے فورم پر ایل پی جی اسٹوریج بڑھانے پر کام شروع ہے، ایس آئی ایف سی کراچی بندرہ گاہ پر ایل پی جی اسٹوریج کو 20 سے 25 ہزار ٹن تک پہنچایا جائے، کراچی بندرہ گاہ پر ایل پی جی کی اسٹوریج 13 ہزار میٹرک ٹن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست کی بڑی وجہ بتا دی
    Next Article لوریل کمپنی کی وارث فرانکوئس دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.