تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسلاموفوبیا کو ہوا دینے والا مودی کا امریکہ میں سیل بے نقاب
    بین الاقوامی

    اسلاموفوبیا کو ہوا دینے والا مودی کا امریکہ میں سیل بے نقاب

    adminadminدسمبر 12, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے تنقید کرنے والوں کو بدنام کرنے اور دبانے کے لیے ڈس انفو لیب کے نام سے امریکا میں ایک پروپیگنڈا سیل بنا رکھا ہے۔

    بھارت نے مودی کی ذاتی تشہیر اور تنقید کرنے والوں کی آوزوں کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس کے لیے امریکا میں ایک سوشل میڈیا سیل بنایا گیا ہے جس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

    معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں مودی کی ذاتی تشہیر اور تنقیدی آوازوں کو بدنام کرنے کے خفیہ آپریشن کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا انکشاف کیا کہ ڈس انفو لیب کے ذریعے مخالفین کو سوشل میڈیا پر بدنام اور ہراساں کیا جاتا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ ڈس انفو لیب مودی پر تنقید کرنے والے ہر شخص اور تنظیم کا تعلق کسی نہ کسی اسلامی یا عسکری گروہ سے ظاہر کرتی ہے اور تنقید کو مودی کے خلاف عالمی سازش قرار دیا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی ڈس انفو لیب نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں مودی پر تنقید کرنے والے امریکی ارب پتی جارج سوروز کا تعلق اخوان المسلمین اور پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے ظاہر کیا تھا۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت کی ڈس انفو لیب یہ ظاہر کرتی ہے کہ عالمی دنیا مودی کی حکومت میں بھارت کی ترقی سے خائف ہیں۔ مودی کے تنخواہ دار صحافی جھوٹی تحقیقاتی رپورٹوں کو نیوز چینلز اور عالمی میڈیا پر ذرائع کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر ڈس انفو لیب کی رپورٹس کو پھیلانے والے 250 اکاؤنٹس میں 35 مودی کے وزراء، 14 سرکاری اہلکار اور 61 مودی کے تنخواہ دار صحافی ہیں۔

    واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ ڈس انفو لیب بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ستپاٹھی نے 2020 میں بنائی تھی اور ڈس انفو لیب اب تک 28 رپورٹس شائع کرچکا ہے جو سب کی سب پاکستان مخالف اور مودی کے حق میں ہیں۔

    علاوہ ازیں کرنل ستپاٹھی، شکتی کے جعلی نام سے عالمی نشریاتی اداروں کو بھارت کے حق میں اور پاکستان اور چین کے خلاف مواد نشر کرنے پر لابنگ کرتا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ جنوری 2023 میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ مودی سرکار نے ٹوئٹر کو مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا جب کہ فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے اور مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر راہول گاندھی کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفی بیچنے والے کو رہائی مل گئی
    Next Article پاکستانیوں نے گوگل پر رواں سال سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.