تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفی بیچنے والے کو رہائی مل گئی
    پاکستان

    فیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفی بیچنے والے کو رہائی مل گئی

    adminadminدسمبر 12, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد اسلام آباد:ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کے باہر قلفیاں بیچنے کے الزام میں گرفتار اور مجسٹریٹ کی سزا کے خلاف قلفی فروش کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے سی ڈی اے حکام سے پوچھا کہ قانون غریب کے سامنے زیادہ تگڑا کیوں ہوجاتا ہے؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفیوں کی ریڑھی لگانے کے الزام کے تحت درج مقدمہ کی سماعت کی۔

    عدالت نے قلفی فروش فرمان اللہ کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے تک ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سیشن کورٹ کے فیصلے تک درخواست گزار فرمان اللہ کی سزا معطل کرنے کا حکم دے دیا اور ضمانت کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔

    قلفی فروش فرمان اللہ اپنے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سی ڈی اے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے اتنا بڑا کارنامہ کیا، کیوں نہ آپ کو اس کا انعام دیں؟ پورے شہر میں کھلے عام قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور آپ کو ایک قلفی والا ہی ملا تھا؟قانون غریب کے سامنے زیادہ تگڑا کیوں ہوجاتا ہے ؟

    بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے افسران نے اس کیس کو اپنے لیے انا کا مسئلہ بنا لیا ہے جو قابل افسوس ہے۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قلفی بیچنے والے فرمان اللہ کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

    سی ڈی اے نے فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے کو ریڑھی لگانے اور تجاوزات کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا جس پر سی ڈی اے مجسٹریٹ نے قلفی بیچنے والے ریڑھی بان کو پانچ لاکھ جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے قلفی فروش کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک اور 25 فوجی جوان شہید
    Next Article اسلاموفوبیا کو ہوا دینے والا مودی کا امریکہ میں سیل بے نقاب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.