غزہ: فلسطین کے صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے تمام انسانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی حکومت صیہونی فوج کے جنگی جرائم میں برابر کی شریک ہے، غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد ویٹو کیے جانے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکہ نے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے تمام انسانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔
فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ میں امریکہ کے مؤقف کو جارحانہ اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قتل ہونے والے بچوں اور عورتوں کا خون امریکہ کے ہاتھوں پر ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا ہے۔