تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی
    بین الاقوامی

    غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی

    adminadminدسمبر 9, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : غزہ میں اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، اب تک شہادتوں کی تعداد 17ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، شہید ہونے والے افراد میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو توقع ہے کہ فوج جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں تین سے چار ہفتوں میں اپنا فوجی آپریشن ختم کر دے گی۔

    ایک نیوز سائٹ کے مطابق اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ جنگ کا زیادہ شدت والا مرحلہ مزید تین سے چار ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں "اہم پیش رفت” کی ہے، لیکن جنوبی پٹی میں خان یونس میں آپریشن، جہاں اسرائیل کا خیال ہے کہ حماس کی کمانڈ سینٹر قیادت قائم ہے” میں آپریشن ابھی ابھی شروع ہوا ہے”۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کو "نکیل نہیں” ڈال رہا اور نہ ہی اسے آپریشن روکنے کے لیے کوئی مخصوص ڈیڈ لائن دے رہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اہلکار کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تنازع کا تعلق اسرائیل کی طرف سے غزہ جنگ کے مشکل ترین مرحلے کو ختم کرنے کے لیے مقرر کردہ ٹائم ٹیبل سے ہے۔

    اسرائیلی فوجی اہلکار نےواضح کیا کہ اگر اسرائیل دسمبر کے آخر تک آپریشن کا انتہائی شدید مرحلہ مکمل کر لیتا ہے تو امریکہ مطمئن ہو گا جبکہ اسرائیل جنوری کے آخر کو سامنے رکھ کر آپریشن کر رہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی، خان یونس، دیر البلح اور نصیرات میں جمعہ کو بھی جھڑپیں جاری رہیں جن میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں اور فضائی اور بحری بمباری بھی شامل ہے۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ پر اپنے زمینی حملے کا دائرہ بڑھاتے ہوئےپٹی کے دوسرے بڑے شہر خان یونس پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے بھی اسرائیل سے ہسپتالوں اورطبی کارکنوں کی حفاظت پر زور دیا ہے ۔

    عرب میڈیا کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کے ایک درجن سے زائد رکن ممالک نے جمعہ کو ایک مسودۂ قرارداد پیش کیا جس میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں انسانی ہمدردی کارکنان کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرے۔

    7 اکتوبر کو حماس کے مزاحمت کاروں کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ میں جنگ شروع ہو گئی تھی جس میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور کئی ایک یرغمال بنا لیے گئے جن میں سے 138 بدستور اسیر ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسچن لنڈمیئر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کا نظامِ صحت انہدام کے دہانے پر تھا اور وہ ایک اور ایمبولینس یا ہسپتال کے ایک بستر کے نقصان کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔

    اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 36 ہسپتالوں میں سے صرف 14 میں کام کرنے کی کوئی صلاحیت باقی تھی۔

    ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو منظور کرنے میں اس وقت ناکام رہی جب امریکا نے قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانٹرنیشنل جونیئرسکواش چیمپئن شپ،ریان زمان انڈر9 کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے
    Next Article غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے، فلسطینی صدر
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.