تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عارضی جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع
    بین الاقوامی

    عارضی جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع

    adminadminنومبر 30, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ :اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی۔ حماس کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے تاہم کتنے یرغمالی رہا کیے جائیں گے اس کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے اور فریم ورک کی شرائط کے تحت ثالثوں کی کوششوں کی روشنی میں جنگ میں وقفہ جاری رہے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    6 روزہ عارضی جنگ بندی آج جمعرات کی صبح ختم ہورہی تھی ، یرغمالیوں کے ایک آخری گروپ کو درجنوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رات گئے غزہ سے رہا کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی کابینہ کا اجلاس جنگ بندی میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

    دونوں فریقین پر دباوٴ تھا کہ وہ مزید یرغمالیوں کی رہائی اور تباہ حال غزہ میں اضافی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے جنگ میں وقفے میں توسیع کریں، اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ شب بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔

    معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع اس صورت میں ہوسکتی ہے اگر حماس ایک دن میں مزید 10 یرغمالیوں کو رہا کرے، حماس کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ حماس حنگ بندی کو 4 روز تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

    بعدازاں حماس کے ذرائع نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل کی تجاویز سے مطمئن نہیں ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فلسطینی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ حماس نے واضح کردیا ہے کہ فوجیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو پہلے اپنے ٹینکوں اور عسکری ساز و سامان سمیت غزہ سے واپس لوٹنا ہوگا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز حماس نے مزید16یرغمالیوں کورہا کردیا، رہا ہونے والوں میں روسی اور تھائی شہری شامل ہیں جنہیں رفاح بارڈر پر ریڈ کراس کیحوالیکیاگیا۔

    چھ روزہ جنگ بندی کے دوران دونوں طرف سے مجموعی طور پر 287 قیدیوں کورہاکیاگیا ہے ، حماس کی جانب سے 101 جبکہ اسرائیل نے186فلسطینیوں کو رہا کیاہے۔

    جنگ بندی میں توسیع کیلئے عالمی طاقتیں جنگ روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دوسرا شوکاز نوٹس بھی چیلنج کر دیا
    Next Article سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.