تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » طالبان حکومت کے خواتین مخالف 80 حکمنامے جاری ہونے کا انکشاف
    بین الاقوامی

    طالبان حکومت کے خواتین مخالف 80 حکمنامے جاری ہونے کا انکشاف

    adminadminنومبر 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جبکہ افغان پارلیمنٹ کی سابق رکن فوزیہ کوفی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے خواتین مخالف 80 حکم نامے جاری کئے ہیں ۔

    افغان پارلیمنٹ کی سابق رکن فوزیہ کوفی نے افغان خواتین کی محرومیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی ہے ، 23 نومبر کو ماسکو اجلاس میں فوزیہ کوفی نے طالبان حکومت کے احکام کی نشاندہی کی جنہوں نے افغان خواتین کو انکے جائز حقوق سے محروم کر دیا ۔

    فوزیہ کوفی نے بتایا کہ فغان طالبان حکومت نے 80 حکم نامے جاری کیے ہیں جن کا مقصد معاشرے سے خواتین کو مٹا دینا ہے ، طالبان حکومت نے افغان خواتین کی شناخت کو مسخ کر دیا ہے ۔

    طالبان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے افغان پارلیمنٹ کی سابق رکن نے کہا کہ طالبان کے بس میں ہو تو خواتین کا سانس لینا بھی محال کر دیں، اجلاس میں انہوں نےطالبان گروپ کے دورِ حکومت کے دوران افغان خواتین کی دو سالہ سول جدوجہد کا بھی ذکر کیا ۔

    فوزیہ کوفی کاکہنا تھا کہ طالبان گروپ کے خلاف کھڑا ہونا اس ملک کے حالات میں تبدیلی کا باعث بنے گا ، انہوں نے اجلاس میں پیشکش کی کہ خواتین کے حقوق کی بحالی اور طالبان حکومت کے خلاف ایک تحریک چلائی جانی چاہیئے۔

    انہوں نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی گروپ دباؤ کے ذریعے افغانستان پر تنہا حکومت نہیں کر سکتا۔

    ادھر اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ، 2023 میں افغانستان میں عورتوں کے 60 ہزار سے زائد کاروباروں کو بند کردیا گیا ۔

    اقوام متحدہ ایک اندازے کےمطابق طالبان حکومت کے اقتدار کے بعد 2025 تک 51,000 زچگی اموات کا امکان ہو سکتا ہے۔

    حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے افغانستان میں خودکشی کرنے والوں کی اکثریت خواتین کی ہے ، ڈی گارڈین رپورٹ وسلن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہونے والی مجموعی خودکشیوں میں خواتین کی شرح تقریباً 80 فیصد ہے۔

    امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کے مطابق افغان حکومت میں ایک بھی خاتون وزیر نہیں۔تاہم اب سوال یہ ہے کہ افغان خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق پر طالبان کا کریک ڈاؤن آخر کب تک جاری رہے گا؟۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیانمارمیں لڑائی سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے
    Next Article اسرائیل نے 48 روز میں 20 سالہ افغان جنگ سے زیادہ شہریوں کا قتل کیا،امریکی اخبار
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.