تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سیم آلٹمین کی اوپن اے آئی میں بطور سی ای او دوبارہ واپسی
    بین الاقوامی

    سیم آلٹمین کی اوپن اے آئی میں بطور سی ای او دوبارہ واپسی

    adminadminنومبر 23, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے نامور امریکی سرمایہ کار سیم آلٹمین کو چند روز قبل ہنگامی برطرفی کے بعد دوبارہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اوپن اے آئی بحال کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ 19 نومبر کو اوپن اے آئی بورڈ کی جانب سے سیم آلٹمین کو سی ای او کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اراکین کا کہنا تھا کہ سیم آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں، وہ کمپنی کی قیادت کرنے کی اہلیت پر اعتماد کھو چکے ہیں اور رابطوں کے دوران کھل کر بات نہ کرنے کی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

    سیم آلٹمین کی برطرفی کی خبر سننے کے فوراً بعد ہی اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے جس کے بعد کمپنی کے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

    بعد ازاں یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں کہ اوپن اے آئی کے تقریباً 700 ملازمین نے کمپنی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

    تاہم اب کمپنی نے سیم آلٹمین کو بطور سی ای او دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سابق صدر گریگ بروک مین، جو آلٹمین کی برطرفی کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہوئے تھے، نے بھی واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیم آلٹمین کی بحالی کے بعد اوپن اے آئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سیم آلٹمین کی بحالی ایک اصولی معاہدے کے تحت ہو رہی ہے، معاہدے کے تحت نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے اور پرانے بورڈ میں سے صرف ایک فرد کام جاری رکھے گا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بورڈ اوپن اے آئی کی گورننس کو دوبارہ ترتیب دینے کا کام کرے گا، اوپن اے آئی میں 10 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی مائیکروسافٹ کی سی ای او ستیا ناڈیلا نے حالیہ تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی مزید ’سرپرائزز‘ نہیں دیکھنا چاہتی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز 9 افراد پر مشتمل ہوگا جس میں مائیکرو سافٹ اور سیم آلٹمین کو ایک، ایک نشست دی جائے گی، اس کے علاوہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایک خودمختار کمپنی سے سیم آلٹمین کی برطرفی کے معاملے پر تحقیقات بھی کروائی جائیں گی۔

    اوپن اے آئی میں بطور سی ای او دوبارہ بحال ہونے کے بعد سیم آلٹمین نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’وہ اوپن اے آئی میں واپس آرہے ہیں، پچھلے کچھ دنوں کے دوران میں نے جو کچھ کیا وہ اس ٹیم اور اس کے مشن کو ساتھ رکھنے کیلئے کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخاتون آن لائن لپ سٹک کے چکر میں بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھی
    Next Article سیارہ زحل کے حلقے عنقریب نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.