تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی فوج نے غزہ کوکھنڈرات میں تبدیل کردیا،شہید فلسطینیوں کی تعدا د 10 ہزار 900 سے متجاوز
    بین الاقوامی

    اسرائیلی فوج نے غزہ کوکھنڈرات میں تبدیل کردیا،شہید فلسطینیوں کی تعدا د 10 ہزار 900 سے متجاوز

    adminadminنومبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ :اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کاسلسلہ نہ تھم سکا،غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ، اسرائیلی فوج کی تازہ حملوں میں مزید 306 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعدا د 10 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے

    صیہونی فورسز غزہ کا نام و نشان مٹانے کے درپے، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں ہسپتالوں کو نشانے پر رکھ لیا ، طبی مراکز ، دیر البلاح اور جنین کیمپ سمیت مختلف مقامات پر بارود کی برسات کردی۔

    غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ، اسرائیلی فوج کی تازہ حملوں میں مزید 306 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، صیہونی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعدا د 10 ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے ، شہدا میں 4 ہزار 880 بچے اور 29 سو سے زائد خواتین شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم از کم تین ہسپتالوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے فلسطین کا کمزور نظام صحت مزید دباوٴ کا شکار ہوگیا جبکہ وہ پہلے ہی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی یا بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی قابض افواج نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران متعدد ہسپتالوں پر بیک وقت حملے کیے۔

    ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ سٹی میڈیکل کمپلیکس کے صحن کو نشانہ بنایا اور حملے میں جانی نقصان ہوا تاہم انہوں نے نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ابو سلمیہ نے عرب میڈیا کو بتایا کہ الشفا ہسپتال کمپلیکس پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد 6 افراد شہید ہو گئے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندرمیٹرنٹی ہسپتال پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ کے پیشنٹ فرینڈز ہسپتال کے قریب بھی حملہ کیا ہے تاہم فوری طور پر حملے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

    عرب میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو کلپ کے مطابق، ایک اور اسرائیلی حملہ غزہ کی پٹی کے شمال میں تل الزاطر کے علاقے میں العودہ ہسپتال کے آس پاس بھی ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ایمبولینس کو نقصان پہنچا۔

    فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے طبی عملے کو ہدف بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، مزید 2 ہسپتال بند ہوچکے ہیں جس کے بعد اسرائیلی حملوں کے باعث بند ہونے والے ہسپتالوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    ادھر اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں 2 مساجد کو شہید کردیا، جبالیہ، نصیرات اور شاطئی کیمپوں میں رہائشی عمارتوں پر بھی گولہ باری کی۔

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ پر فوجی حملے کے دوران کم از کم 9 فلسطینی شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں روزانہ 4 گھنٹے کے وقفے پر اتفاق کیا ہے تاکہ جنگ زدہ علاقے سے لوگوں کا محفوظ انخلا ہوسکے۔

    امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاوٴس کے مطابق غزہ کے لوگوں کو 2 انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی، اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وقفے کے دوران کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا، شمالی غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کے وقفے پر عمل درا?مد ا?ج سے ہوگا۔

    امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا حامی نہیں کیونکہ اس سے حماس نے جو کچھ 7 اکتوبر کو کیا تھا، اسے کرنے کی چھوٹ مل جائے گی۔

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے سیاسی مشیر طاہرال نونو کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جنگ بندی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

    ا قوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث فلسطینی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، اگر یہ جنگ رواں سال کے اختتام تک جاری رہی تو غزہ انسانی ترقی میں 19 سال پیچھے ہو جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہئیں، دفترخارجہ
    Next Article جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات اٹھا دیئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.