تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یمنی فضائی حدود میں حوثی باغیوں نےامریکی ڈرون مار گرایا
    بین الاقوامی

    یمنی فضائی حدود میں حوثی باغیوں نےامریکی ڈرون مار گرایا

    adminadminنومبر 9, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے یمنی سمندری حدود کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو مارگرایا، امریکا کی جانب سے ڈرون تباہ کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں حوثی باغیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ائیر ڈیفنس نے یمن کی سمندری حدود میں اسرائیل کی مدد کیلئے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ امریکا کی اس طرح کی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی۔

    حوثی حکام نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی، امریکی ڈرون طیارہ یمن کی فضائی حدود میں جاسوسی سرگرمیوں کی غرض سے داخل ہوا تھا۔

    دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو یمن کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے حملے کے ذمہ داروں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مارے گرائے جانے والے امریکی ڈرون کی قیمت تقریباً 16 ملین ڈالر ہے اور اسے امریکہ کا بہترین ڈرون طیارہ شمار کیا جاتا ہے جو مسلسل 27 گھنٹے سے زائد پرواز کر سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج غزہ میں موجود رہے گی،وائٹ ہاؤس
    Next Article برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ غزہ کے بچوں کی حالتِ زاربیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.