تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج غزہ میں موجود رہے گی،وائٹ ہاؤس
    بین الاقوامی

    جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج غزہ میں موجود رہے گی،وائٹ ہاؤس

    adminadminنومبر 9, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کچھ اسرائیلی فوجیں غزہ میں لڑائی کے خاتمے کے بعد سکیورٹی معاملات کو سنبھالنے کے لیے موجود رہیں گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے پاس تنازع کے خاتمے کے بعد غزہ کے مستقبل کا کوئی حتمی حل نہیں ہے، امریکہ کی اس وقت توجہ غزہ سے تمام یرغمالیوں بالخصوص امریکیوں کو نکالنے پر ہے۔

    امریکی اور اسرائیلی حکام نے متضاد اطلاعات کے بعد کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے پیر کو فون پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ غزہ میں پیش رفت کی اجازت دینے کے لیے تین دن تک لڑائی روکنے پر رضامند ہوجائے، کچھ یرغمالیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جنہیں حماس نے غزہ میں حراست میں لیا ہے۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکہ، اسرائیل اور قطر کے درمیان زیر بحث تجویز کے مطابق حماس 10 سے 15 یرغمالیوں کو رہا کرے گی، تمام یرغمالیوں کی شناخت کی تصدیق کیلئے تین دن کے وقفے کا استعمال کرے گی اور یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست فراہم کرے گی۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق، 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملے کے دوران کم از کم 240 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، حماس نے دو بزرگ اسرائیلی خواتین اور 2 امریکیوں کو رہا کر دیا ہے، اسرائیلی اندازوں کے مطابق حماس نے تقریباً 180 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

    حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ یرغمال بنائے گئے 12 غیر ملکی شہریوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن فضائی حملوں اور اسرائیلی زمینی کارروائی کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر ہے۔

    ادھر تل ابیب میں وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی امریکی درخواست کو مسترد کردیا، نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت تک عارضی جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوگا جب تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleویمن آسٹریلوی کپتان کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    Next Article یمنی فضائی حدود میں حوثی باغیوں نےامریکی ڈرون مار گرایا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.