غزہ کی بگڑتی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس 12 نومبر کو سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں منعقد ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 12 نومبر کو او آئی سی کے سعودی عرب میں ہونے والے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔جبکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ او آئی سی کے اس ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک، فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔