اسلام آباد: سعودی عرب کی 25 منتخب یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو 600 سے بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے یہ مکمل فنڈڈ سکالرشپس ہیں۔
پاکستان میں مقیم طلبہ اور مملکت میں قانونی رہائشی دونوں ان سکالرشپس کے لئے یونیورسٹی کی متحد آن لائن ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
75 فیصد طلبہ کو پاکستان سے سکالرشپ دی جائے گی جبکہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیئے جائیں گے، دیگر متعلقہ معلومات جس میں سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور سکالرشپ کے فوائد شامل ہیں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کے ساتھ منسلک ہیں۔
سعودی حکومت نے تمام پرنسپلز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے سینئر طلباء (XI-XII/O-A لیول) کے درمیان منسلک تفصیلات/معلومات ، والدین کی معلومات کے لئے نوٹس بورڈزپر بھی لگانے کا اہتمام کریں۔