غزہ پر ایٹمی بم سے بمباری کے بارے میں اسرائیلی وزیر ثقافت کے بیانات سے پیدا ہونے والے ہنگامے کے بعد ایران نے اقوام متحدہ سے فوری طور پر کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسن امیر عبداللہیان نے سلامتی کونسل اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ غزہ کو محفوظ بنایا جا سکے، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا ( ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا کہ “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اس نسل پرست اور وحشی حکومت کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوری اور مستقل کارروائی کرنی چاہیے انہوں نے وائٹ ہاؤس کو “غزہ میں نسل کشی” کا مکمل ذمہ دار بھی قرار دیا۔