سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے میاں نواز شریف کو وطن واپسی پر مبارک باد دی ہے
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے، دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینےکے لیے اہم فیصلےکرنے پر بھی اتفاق کیا۔