سیلینا گومز اور جنیفرلوپیز بھی خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں
آرٹسٹ فار سیز فائر گروپ کی جانب سے لکھے گئے خط میں بائیڈن انتظامیہ سے غزہ میں بمباری رکوانے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جنگ بندی کےلیے لکھے خط پر دستخط کرنے والوں میں سیلینا گومز اور جنیفرلوپیز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ایک مہینہ ہوگیا جس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی حامی طاقتیں جنگ بندی کی مخالف ہیں جب کہ باقی دنیا میں لبنان اور ایران فلسطین کا کھل کر ساتھ دے رہے ہیں اسکے علاوہ دیگر ممالک تماشائی کا کردار نبھارہی ہے، غزہ میں نہ کھانا، نہ پانی، ایندھن نہ بجلی، حالات ہر دن پہلے سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔