تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
    بین الاقوامی

    عالمی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

    adminadminنومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین، لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔

    ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی کی مذمت اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں نے لبنان کی خود مختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کیخلاف یہودی آباد کاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے وجود کا خاتمہ چاہتا ہے، انروا پر پابندی کا مقصد دو ریاستی حل سبوتاژ کرنا ہے۔

    لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنان پر اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے تباہی کا تخمینہ 5 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔

    شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ خطے میں قتل عام اور نسل کشی کی روک تھام وقت کا تقاضا ہے۔

    مصر کے صدر نے کہا کہ جنگ کے بجائے دو ریاستی حل پر عملدرآمد کیا جائے۔

    عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت 50 سے زائد سربراہان مملکت اور خصوصی نمائندے شریک ہوئے، مشترکہ عرب اسلامک سربراہ اجلاس میں غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ، وزیر داخلہ
    Next Article پاکستان میں 47ویں پولیو وائرس کیس کی تصدیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.