تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ٹی ایم کو جرگہ کے نام پر متوازی عدالت قائم کرنےکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے، محسن نقوی
    سیاست

    پی ٹی ایم کو جرگہ کے نام پر متوازی عدالت قائم کرنےکی کسی صورت اجازت نہیں دینگے، محسن نقوی

    adminadminاکتوبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی ایم کو جرگے کے نام پر کسی بھی صورت متوازی عدالت قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم سے توقع نہ کریں کہ آپ ہمارے ملک میں فساد کرائیں اور ہم خاموش بیٹھے رہیں، فسادیوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جرگہ کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے مگر جرگہ قبائل کے عمائدین کا ہوتا ہے اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لانا جرگہ نہیں ہوتا اسے کچھ اور کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسے جرگہ اور دوسری طرف اسے عدالت کہتے ہیں، یہ ہماری حکومت کا فیصلہ ہے ہم کسی بھی صورت میں متوازی عدالت کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی ایم پر پابندی اس لیے عائد کی کہ وہ ایک طرف اسٹیٹ کو، پولیس کو گالیاں دے رہے ہیں اور پھر نسلی امتیاز کو بڑھاوا دے کر قوم کو تقسیم کررہے ہیں، اپنی قوم کے حقوق کی بات ضرور کریں مگر غلیظ زبان استعمال کرنا کسی طور درست نہیں، یہ نہیں ہوگا کہ قوم کو حکومت کے خلاف کھڑا کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک دو بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما پی ٹی ایم کی قیادت سے ملے اور کہا کہ حقوق کی بات کرو تو ہم تمہارے ساتھ ہیں مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ حقوق کی بات بھی کرو اور بندوق بھی اٹھاؤ، ساتھ کچھ اور بات کرو، اس کے بعد رہنماؤں سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اگر حقوق کی بات ہے تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے چاہے بلوچستان ہو یا کے پی کے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اسٹیٹ کو گالیاں دیں اور ہم چپ کر کے بیٹھے رہیں، ہمسایہ ممالک کی مثال لیں کہ ایسے لوگوں کے ساتھ وہاں کیا ہوتا ہے، کے پی حکومت نے 54 لوگوں کو اور بلوچستان حکومت نے 34 نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے، صوبائی حکومتیں قانونی طور پر پابند ہیں کہ کسی تنظیم پر پابندی عائد ہو تو اس کے دفاتر سیل کیے جائیں اور دیگر پابندیاں ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو بھی ایسے عناصر کی مدد کرے گا وہ بھی نرغے میں آئے گا اس کے بھی آئی ڈی کارڈ اور پاس پورٹ بلاک کیے جائیں گے ہمارا پیغام ان کے لیے ہے جو انکی مدد کرنا چاہتے ہیں یہ قانون کے مطابق ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی ایم کو غیرملکی کمپنیوں کی مدد اور فنڈنگ حاصل ہے، ان کی ڈاکیومینٹری غیرملکی کمپنیوں نے بنائی ہیں، انہیں غیرملکی فنڈںگ کے ثبوت جلد پیش کریں گے،آپ کے پیچھے جو بھی ماسٹرز ہیں اگر آپ ہمارے ملک میں ایسا کریں گے تو ہم بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہم سے توقع نہ کریں کہ آپ ہمارے ملک میں فساد کرائیں اور ہم خاموش بیٹھے رہیں، فسادیوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب
    Next Article ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑے کے باعث دم توڑگیا،طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.