تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا
    بین الاقوامی

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا

    adminadminاکتوبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابيب: اسرائیل کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی کھل کر مذمت نہیں کی۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ گوتریس نے ایران کی مذمت نہیں کی جس کی وجہ سے وہ اسرائیل میں ناپسندیدہ شخصیت بن گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی اسرائیل پر ایران کے وحشیانہ حملے کی کھل کر مذمت نہیں کرتا وہ اسرائیل کی سرزمین پر پاؤں رکھنے کا حق دار نہیں ہے حالانکہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔

    اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ یا اس کے بغیر اپنے شہریوں کا تحفظ جاری رکھے گا اور اپنا قومی وقار برقرار رکھے گا۔

    خیال رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل فائر کیے تھے اور اس کو لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جواب قرار دیا تھا تاہم کسی جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی تھی۔

    انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز اپنے مختصر بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور حالیہ حملوں کی مذمت کی تھی اور اس سے قبل اسرائیل نے لبنان میں زمینی فوج داخل کردی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآسٹریلیامیں احتجاج کے دوران حزب اللہ کا پرچم لہرانے پر نوجوان لڑکی پر فرد جرم عائد
    Next Article توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.