تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن اسرائیل ہمیں جنگ میں گھسیٹنے کے لئے اکسا رہا ہے، ایرانی صدر
    بین الاقوامی

    خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن اسرائیل ہمیں جنگ میں گھسیٹنے کے لئے اکسا رہا ہے، ایرانی صدر

    adminadminستمبر 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حماس اور حزب اللہ کا نام لیے بغیر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم ہر اُس گروپ کے ساتھ ہیں جو اپنی حفاظت اور اپنے حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن حزب اللّٰہ کی حمایت کرنے پر اسرائیل کو تنازع میں شامل کرنے کے لیے ایران کو اکسا رہا ہے۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بننے والے کسی بھی تنازع میں شامل نہیں ہوسکتے جس سے باہر نکلنا ناممکن ہوگا۔

    تاہم انھوں نے حزب اللہ کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا ہے کہ ایران ہر اُس گروپ کی حمایت میں کھڑا رہے گا جو اپنے تحفظ اور حقوق کے دفاع میں جدوجہد کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد اپنی توپوں کا رخ اب لبنان کی جانب کرلیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 600 کے قریب پہنچ گئی جب کہ 1600 زخمی ہیں۔

    اس سے قبل حزب اللہ کے زیر استعمال ہزاروں پیجرز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں میں 100 کے قریب جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    جوابی حملوں میں حزب اللہ نے بھی لبنان سے سیکڑوں راکٹس اسرائیلی سرزمین پر داغے ہیں جن میں متعدد جگہوں پر آگ بھڑک اُٹھی اور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کرنا پڑے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ آئی کے 804 لگانے والا ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار
    Next Article امریکا کی لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی ہدایت
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.