تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مغربی کنارہ میں اسرائیلی فائرنگ سے امریکی انسانی حقوق کی کارکن شہید
    بین الاقوامی

    مغربی کنارہ میں اسرائیلی فائرنگ سے امریکی انسانی حقوق کی کارکن شہید

    adminadminستمبر 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مغربی کنارہ:مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے امریکی لڑکی شہید ہوگئی۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے نابلس کے قریب غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں احتجاج میں شریک غیرملکی لڑکی شہید ہوگئی۔

    شہید کی شناخت 26 سالہ آیسنور ایزگی ایگی کے نام سے ہوئی جو ترکی و امریکا کی دہری شہریت کی حامل تھیں اور انٹرنیشنل سولیڈیرٹی موومنٹ (ISM) کی کارکن تھیں۔

    آیسنور ایزگی کو اسرائیلی فوجیوں نے اس وقت گولی مار دی جب وہ نابلس کے جنوب مشرق میں واقع فلسطینی قصبے بیتہ میں یہودی آبادکاری میں توسیع اور فلسطینی گھروں پر قبضوں کے خلاف فلسطینیوں کے حامی مظاہرے میں شریک تھیں۔

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ 26 سالہ ایزگی کو سر میں گولی لگی ہے اور وہ اسپتال پہنچنے کے بعد جام شہادت نوش کرگئیں۔

    ایگی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والی تیسری آئی ایس ایم کارکن ہیں۔ ان سے قبل 2003 میں ریچل کوری کو بلڈوزر سے کچلا گیا تھا اور 2004 میں ایگی کی طرح ٹام ہرنڈال کو بھی گولی ماری گئی تھی۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واقعے پر کہا ہے کہ “ہم اس المناک نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور آیسنور ایزگی ایگی کے خاندان کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں۔

    اس واقعے پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں بلنکن نے کہا کہ سب سے پہلے معلوم کرنا ہوگا کہ کیا واقعہ پیش آیا ہے جن سے ہم ضروری نتائج اخذ کریں گے۔

    ایگی ستمبر کے آغاز میں مغربی کنارے میں داخل ہوئی تھیں اور نابلس میں احتجاج میں شریک ہوئی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے نماز جمعہ کے اجتماع پر دھاوا بولا تو نمازیوں اور وہاں موجود دیگر مظاہرین کی فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔

    اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ کی وجہ سے مظاہرین پیچھے ہٹ گئے تو ایک اسنائپر نے مظاہرین پر تاک تاک کر گولیاں چلائیں۔ ایک گولی آیسنور ایزگی کے سر میں لگی جبکہ دوسری گولی ایک فلسطینی کی ٹانگ میں لگی۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل ہی اسرائیلی فورسز نے امریکی شہری اماڈو سیسن کو بھی ٹانگ میں گولی مار دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت سمیت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی، محسن نقوی
    Next Article حکومت کا پاکستان پوسٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ،مختلف تجاویز زیر غور
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.